Skip to main content

میک اپ کے وہ 5 پراڈکٹس جن کا خواتین کے بیگ میں ہونا لازمی ہے

 میک اپ کے وہ 5 پراڈکٹس جن کا خواتین کے بیگ میں ہونا لازمی ہے

میک اپ کا ذکر ہو اور خواتین کا تذکرہ نہ ہو یہ ہو نہیں سکتا کیونکہ کچھ خواتین باقاعدگی سے میک اپ کرنا پسند کرتی ہیں ، یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر لڑکیوں کے بیگ میں میک اپ کا بنیادی سامان موجود ہوتا ہے۔

 خواتین کی زندگی میں میک اپ ایک لازمی جز ہے اسی لیے وہ میک اپ پر کافی پیسے بھی خرچ کرتی ہیں لیکن یہ ممکن نہیں ہے کہ آپ اپنے تمام میک پراڈکٹس کو اپنے ساتھ ہر وقت رکھیں۔

تو آج ہم آپ کی اس کشمکش کو آسان بناتے ہیں اور بتاتے ہیں میک اپ کے وہ اہم پراڈکٹس جنہیں آپ اپنے ساتھ ہر وقت رکھ سکتے ہیں اور جو ضروری بھی ہیں۔

 وائپس

وائپس دراصل گیلے ٹشو پیپرز ہوتے ہیں جنہیں میک اپ صاف کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اگر آپ باہر کہیں بھی جائیں تو اسے اپنے ساتھ لازمی رکھیں کیونکہ اگر آپ کے چہرے پر کچھ لگ جائے یا کسی بھی وجہ سے آپ کا میک خراب ہوجائے تو اس صورت میں میک وائپس آپ کے لیے کارآمد ہوں گے ۔

لپ اسٹک

لپ اسٹک زیادہ تر خواتین کے بیگ میں موجود ہوتی ہے، چہرے پر اگر کچھ نہ لگایا جائے اور صرف ایک لپ اسٹک ہی لگا لی جائے تو چہرہ کِھل اٹھتا ہے ، اس لیے یہ بنیادی چیز ہے جو خواتین کے بیگ میں ہونی چاہیے۔

بلش آن

بلش آن گالوں کی لالی کوکہتے ہیں، خواتین اپنے چہرے کو ترو تازہ رکھنے کے لیے بلش آن کا استعمال کرتی ہیں، مارکیٹ میں مختلف رنگوں کے بلش آن آتے ہیں جس کا انتخاب خواتین اپنی مرضی کے مطابق کرتی ہیں۔

اگر آپ کے پاس بلش آن موجود نہیں تو آپ لپ اسٹک کو بھی بلش آن کے طور پر استعمال کرسکتی ہیں۔

لپ بام

پ بام کو لپ اسٹک لگانے سے پہلے لگایا جاتا ہے، اس کی موجودگی آپ کے پاس اس لیے ضروری ہے تاکہ ہونٹوں سے خشکی کو دور کیا جاسکے کیونکہ خشک ہونٹ چہرے کی رونق کو ماند کردیتے ہیں۔

فاؤنڈیشن

مارکیٹ میں مختلف اقسام کی فاؤنڈیشن دستیاب ہوتی ہیں، اب ایسی فاؤنڈیشن بھی آگئی ہیں جس میں سورج کی تیز شعاعوں سے بچنے کے لیے ایس پی ایف شامل کیا جاتا ہے تاکہ چہرے کی جلد کو نقصان نہ پہنچے۔

 جب کہ چہرے کی رنگت کو نکھارنے اور چہرے سے داغ دبھوں کو چھپانے کے لیے بھی فاؤنڈیشن کا استعمال لازمی ہے، اسی لیے فاؤنڈیشن کا بیگ میں ہونا بھی لازمی ہے

Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...