پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے
۔
اداکار
وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی
ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو
زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی
بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔
ایک
ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ،
لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا لیں؟
یاد
رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے
اضافہ ہوا تھا۔ پٹرول کی قیمت میں
25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے 27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

Comments
Post a Comment
If you have any doubt, please let me know.