Skip to main content

پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات، صدر انصاف لائرز فورم کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

 پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات، صدر انصاف لائرز فورم کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر اختلافات سامنے آگئے۔

ٹکٹوں کی تقسیم میں اختلافات کے حوالے سے انصاف لائرز فورم کے مرکزی صدر قاضی انور کی مبینہ آڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے میری فہرست پر من و عن عمل کرنے کا کہا تھا لیکن عارضی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر 3 دنوں سے میرا فون نہیں اٹھا رہے۔

قاضی انور آڈیو میں کہہ رہے ہیں سنا ہے وکلاء کو کوئی ٹکٹ دینے کو تیار نہیں، کل ٹکٹوں کا اعلان ہو گا، ہمارے ساتھ اگر انصاف نہ ہوا تو آئندہ کا لائحہ عمل کل طے کریں گے۔

بعد ازاں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انصاف لائرز فورم کے مرکزی صدر قاضی انور نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے خود کہا تھا کہ ٹکٹ وکلاء کو دیئے جائیں گے لیکن پارٹی ٹکٹ سابق اراکین اسمبلی کو دینا چاہ رہی ہے۔

قاضی انور نے کہا کہ 9 مئی واقعات کے بعد سب سے زیادہ قربانیاں انصاف لائرز فورم کی ہیں، ٹکٹ آئی ایل ایف ممبرز کو ہی ملنے چاہئیں، ان کے حق کیلئے آواز اٹھاؤں گا، اگر مطالبات نہ مانے گئے تو مجھے صدر رہنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...