Skip to main content

ملک بھرمیں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت مزید نیچے گرنے کا امکان

 ملک بھرمیں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت مزید نیچے گرنے کا امکان


ملک بھرمیں سردی کی لہر برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ افغانستان سے مغربی سسٹم آج ملک میں داخل ہوگا جس کے باعث شمالی بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق شدید سردی کی لپیٹ میں آئے علاقوں میں درجہ حرارت مزید نیچے جانے کا امکان ہے جبکہ سائبیرین ہواؤں کی رفتار میں اضافے کے باعث آج سے کراچی میں بھی سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کے مضافتی علاقوں میں درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کا فضائی معیار آج بھی متاثر رہا ہے۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن کے اوقات میں ہوائیں 18 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں جبکہ سائیبیرین ہواؤں کی رفتار میں اضافے کے باعث شہر میں سردی کی شدت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی آج پانچویں نمبر پر رہا جبکہ ائیر کوالٹی انڈیکس 182 ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں آج بھی شدید دھند کا راج رہے گا۔

شدید دھند کے باعث ملک کے مختلف ائیرپورٹس پر 22 ملکی و غیرملکی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور متعدد تاخیر کا شکار ہیں جبکہ اتوار کے روز بھی 35 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

شدید دھند سے حد نگاہ متاثر ہونے پر مختلف مقامات سے موٹرویز کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹرویز ایم 1 کو پشاور سے اسلام آباد تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے جبکہ موٹرویز ایم 2 کو ٹھوکر نیازبیگ سے ہرن مینار تک اور موٹرویز ایم 3 کو فیض پور سے درخانہ تک بند کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹرویز ایم 5 کو شیر شاہ سے ظاہر پیرتک اور سوات ایکسپریس وے کو کرنل شیرخان سے کاٹلنگ انٹرچینج تک ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے۔

پشاور موٹروے جانے کیلئے برہان انٹرچینج سے ٹریفک کی آمد و رفت بند کردی گئی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...