Skip to main content

انتقام نہیں چاہتا لیکن حساب لینا تو بنتا ہے: نواز شریف

 انتقام نہیں چاہتا لیکن حساب لینا تو بنتا ہے: نواز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ  ان کے ساتھ جو ہوا سو ہوا لیکن سزا پاکستان کو ملی ہے اور وہ انتقام نہیں چاہتے لیکن حساب لینا تو بنتا ہے کیونکہ حساب نہ لیا گیا تو ملک کے ساتھ کھیل بند نہیں ہوگا۔

پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ اللہ کا شکراداکرتا ہوں جس نے مجھے جعلی مقدمات سے بری کیا، ان مقدمات میں جان نہیں تھی، ان کا کھوکھلا پن ہائیکورٹ میں ثابت ہوا، جب ان کو پاناما میں کچھ نہیں ملا تو اقامہ نکال لیا، وہ مجھے سزا دینا چاہتے تھے کرسی سے اتارنا چاہتے تھے اور  پاناما اس کی اجازت نہیں دیتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ججز کی طرف سے سسیلین مافیا اورگارڈ فادر جیسے ریمارکس دیے گئے، کیا ججز کو ایسے ریمارکس زیب دیتے ہیں کہ کسی کو سسیلین مافیا کہیں،  ہم نے لندن سے درخواست کی کہ ہم عدالت میں پیش ہونے آرہے ہیں، ہم نے کہا ہمارے آنے پر سزا دی جائے لیکن انہوں نے پہلے ہی سزا سنادی، فیصلہ کیا کہ سزا سننے کے بعد پاکستان جائیں گے عدالتوں کا سامنا کریں گے، میرے خلاف ایسا فیصلہ سنایا گیا جو دنیا میں مذاق بن کر رہ گیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ جو ہوا سو ہوا لیکن سزا پاکستان کو ملی ہے،  مجھے اور میرے خاندان کو سزا اصل میں 25 کروڑ عوام کو سزا ہے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ اپنی اہلیہ سے بات کرنے کے لیے میں نے کئی بارالتجا کی لیکن میری بات نہیں کرائی گئی، یہ ایسے زخم ہیں جو کبھی نہیں بھرسکتے،  میرے خلاف کیس میں سپریم کورٹ کے ایک جج کو مانیٹرنگ جج لگایا گیا، ایک جج نے ریمارکس دیے کہ نوازشریف کو پتا ہونا چاہیے اڈیالہ جیل میں بہت جگہ ہے، میں نے کبھی جنرل باجوہ، جنرل فیض یا جنرل راحیل کے خلاف سازش نہیں کی لیکن سازش میں کون کون شامل تھا ان کا سب کو پتاچلنا چاہیے،  سازشی عناصر روز شام کو اپنی دکانیں چمکاتے تھے۔

(ن) لیگی قائد کا کہنا تھا کہ مجھے انتقام سے کوئی غرض نہیں لیکن قوم کے خلاف جس نے یہ سب کیا ان کا حساب ہونا چاہیے کیونکہ حساب نہ لیا گیا تو ملک کے ساتھ کھیل بند نہیں ہوگا۔

Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...