پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 14 روپےفی لیٹر سستا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 267 روپے 34 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 276 روپے21 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے 14 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 11 روپے 29 پیسے کمی کی گئی ہے۔.


Comments
Post a Comment
If you have any doubt, please let me know.