توشہ خانہ کیس: عمران خان کو آج پھر عدالت میں پیش کیا جائے گا
راولپنڈی: تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں آج پھر عدالت میں پیش کیا جائےگا۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت احتساب عدالت راولپنڈی کے جج محمد بشیر کریں گے۔
گزشتہ سماعت پرعدالت نے بانی پی ٹی آئی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکیا تھا۔
توشہ خانہ کیس میں کب کیا ہوا؟
عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2018 سے 2022 کے دوران اپنی وزارت عظمیٰ کے دور میں بیرون ممالک سے ملنے والے قیمتی تحائف کم قیمت پر حاصل کیے اور پھر ان تحائف کو 6 لاکھ 35 ہزار ڈالر میں فروخت کیا۔
عمران خان کو ملنے والے تحائف میں سعودی عرب سے ملنے والی قیمتی گھڑی بھی شامل ہے جس پر خانہ کعبہ کا ماڈل بنا ہوا ہے اور اس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت اندازے کے مطابق 60 سے 65 کروڑ روپے ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 21 اکتوبر 2022 کو کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے آئین کے آرٹیکل 63 (1) کے تحت توشہ خانہ کے تحائف اور اثاثوں کے حوالے سے غلط بیانی کی۔
اس کے علاوہ الیکشن واچ ڈاگ کی جانب سے سیشن عدالت میں ایک پٹیشن بھی دائر کی گئی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کرمنل پروسیڈنگ شروع کرنے کی استدعا کی گئی۔

Comments
Post a Comment
If you have any doubt, please let me know.