Skip to main content

کون کہاں سے الیکشن لڑے گا؟ ن لیگ اور آئی پی پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ جلد طے ہونیکا امکان

 کون کہاں سے الیکشن لڑے گا؟ ن لیگ اور آئی پی پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ جلد طے ہونیکا امکان

لاہور: مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کےدرمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ جلد ہونے کا امکان ہے۔

مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کی رہائش گاہ پر ہوا، ن لیگ کی طرف سے ایاز صادق، سعد رفیق، عطا تارڑ اور ملک احمد خان نے شرکت کی جبکہ آئی پی پی کی جانب سے اسحاق خاکوانی،عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال اجلاس میں شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی کے حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیےمشاورت ہوئی اور آئی پی پی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے پارٹی رہنماؤں کے حلقوں کی فہرست ن لیگ کے حوالےکر دی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی پی پی اور  ن لیگ کے رہنماؤں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا اور  دونوں جماعتوں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کی جانب سے چند روز میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو حتمی شکل دے دی جائے گی، جمعہ کو ن لیگ اور  آئی پی پی کی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس دوبارہ ہونےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر  ترین لودھراں جبکہ علیم خان اور عون چوہدری لاہور سے الیکشن لڑیں گے، فرخ حبیب فیصل آباد سے انتخابات میں حصہ لیں گے، فرخ حبیب کو عابد شیر علی والے حلقےکی بجائےکسی دوسرے حلقے سے ایڈجسٹ کیا جائےگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسحاق خاكوانی وہاڑی جبکہ فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ سےالیکشن لڑیں گی،گل اصغر اور  احسان ٹوانہ خوشاب سے قومی اسمبلی کی سیٹ پر الیکشن لڑیں گے جبکہ ذوالفقار  چکوال سے، محمد انور اٹک سے اور صمصام بخاری اوکاڑہ سے الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوہدری نوریز شکور ساہیوال سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں جبکہ ہاشم ڈوگر، طالب نکئی اور آصف نکئی قصور سےالیکشن میں حصہ لیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مراد راس لاہور اور خالد محمود شیخوپورہ سےالیکشن لڑنا چاہتے ہیں جبکہ ایاز خان نیازی خانیوال اور نعمان لنگڑیال ساہیوال سےالیکشن میں حصہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل اور محمود مولوی کراچی سے الیکشن لڑیں گے جبکہ فیاض چوہان راولپنڈی اور اجمل چیمہ فیصل آباد سےالیکشن میں حصہ لیں گے، اس کے علاوہ مامون جعفرحافظ آباد اور رانا نذیر کامونکی سے الیکشن لڑیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...