Skip to main content

سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن نہیں، تحفظات موجود ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی

 سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن نہیں، تحفظات موجود ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے سے مطمئن نہیں، فیصلے پر ہمارے تحفظات موجود ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن ہم اس فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں، پی ٹی آئی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی لیکن ہم سپریم کورٹ سے استدعا کررہے ہیں ہماری درخواستوں کو بھی سنا جائے۔

ان کا کہنا تھا ہماری استدعا ہے کہ ڈی آر اوز اور آر اوز فری اینڈ فیئر الیکشن کرائیں لیکن جن ڈی سیز نے ایم پی اوز کے آرڈر کیے وہ کیسے الیکشن صاف و شفاف کرائیں گے، سپریم کورٹ نے عمیر نیازی کو ایک نوٹس ایشو کیا ہے، توہین عدالت کے نوٹس ہوں گے تو کوئی بھی صاف و شفاف الیکشنز کیلئے عدالت نہیں جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹرائل جیل میں کرائے جا رہے ہیں تاکہ دباؤ بڑھے اور سمجھوتا ہو لیکن بانی پی ٹی آئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

صاف شفاف الیکشن کرانے ہیں تو حکومتی نمائندوں کے آر اوز اور ڈی آر اوز کا رول نہیں ہونا چاہیے، تمام ریٹرننگ افسران عدلیہ سے ہونے چاہئیں۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے کبھی الیکشن میں تاخیر کی کوشش نہیں کی لیکن وہ لوگ جنہوں نے ایک پارٹی کو نشانہ بنایا ان سے فری اینڈ فیئر الیکشن کی توقع نہیں ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جو کوشش کر رہی ہے کہ جمہوریت ڈی ریل نہ ہو اور ہر پارٹی کا حق ہے کہ وہ عدالت کے سامنے اپنے تحفظات رکھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن کمیشن کی جانب سے آر او اور ڈی آر اوز کی تعیناتی سے متعلق فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کل ہی الیکشن شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز ہی 8 فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...