Skip to main content

گلے کی خراش سے نجات دلانے والے بہترین گھریلو طریقے

 گلے کی خراش سے نجات دلانے والے بہترین گھریلو طریقے


سرد موسم میں گلے کی خراش یا سوزش کا مسئلہ بہت عام ہوتا ہے۔

گلے کی خراش یا سوزش بہت تکلیف دہ ہوتی ہے اور اس کے شکار افراد کے لیے کھانا  پینا مشکل ہو جاتا ہے بلکہ کچھ کے لیے تو بات کرنا بھی تکلیف دہ ہوتا ہے۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ چند گھریلو طریقوں سے اس مسئلے سے نجات پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

مگر ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان طریقوں سے بیماری سے فوری نجات ممکن نہیں ہوتی تاہم تکلیف میں کمی ضرور آتی ہے۔

اگر گلے میں خراش کچھ عرصے میں ٹھیک نہ ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

تو ان طریقوں کے بارے میں جانیں جو گلے کی خراش سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

شہد سے مدد لیں

شہد ورم کش ہوتا ہے اور کچھ ممالک جیسے کروشیا میں تو اسے دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

زیادہ تر کیسز میں ورم ہی گلے میں خراش کا باعث بنتا ہے۔

ایسا اس وقت ہوتا ہے جب ہمارا جسم گلے کے کسی انفیکشن پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے اور اس کے لیے ورم کو متحرک کرتا ہے، جس سے گلے کی خراش اور سوجن کا سامنا ہوتا ہے۔

چائے بھی مفید

سبز چائے، لیمن ٹی اور چائے میں ہلدی کو شامل کرکے پینے سے گلے کی خراش پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

اگر چائے میں شہد کو شامل کر دیا جائے تو گلے کی خراش کے لیے اس کا اثر دوگنا بڑھ جاتا ہے۔

عام چائے میں موجود حرارت سے بھی گلے کی خراش کی شدت میں کمی آتی ہے۔

ٹھنڈی اشیا

کچھ افراد کو گرم کی بجائے ٹھنڈی چیزوں کے استعمال سے گلے کی خراش پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

آئس کریم کھانے سے گلے کی خراش میں کمی آسکتی ہے، البتہ اگر ایک بار کھانے کے بعد شدت زیادہ محسوس ہو تو پھر یہ طریقہ دوبارہ مت آزمائیں۔

عام چائے میں موجود حرارت سے بھی گلے کی خراش کی شدت میں کمی آتی ہے۔

ٹھنڈی اشیا

کچھ افراد کو گرم کی بجائے ٹھنڈی چیزوں کے استعمال سے گلے کی خراش پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

آئس کریم کھانے سے گلے کی خراش میں کمی آسکتی ہے، البتہ اگر ایک بار کھانے کے بعد شدت زیادہ محسوس ہو تو پھر یہ طریقہ دوبارہ مت آزمائیں۔

پودینے سے بھی فائدہ ہوتا ہے

پودینے کو ورم کش مانا جاتا ہے اور یہ گلے کی خراش میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

اس مقصد کے لیے پودینے کو غذا میں استعمال کریں یا اس کی چائے بنا کر پی لیں

لہسن

لہسن کی اینٹی بائیوٹیک خصوصیات سے مختلف بیماریوں پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔

گلے کی خراش پر قابو پانے کے لیے لہسن کو 15 منٹ تک چبائیں یا اس کے ٹکڑے کو چوستے رہیں، پھر منہ سے باہر پھینک دیں۔

اگر خام لہسن کو چبانا مشکل ہے تو اس پر شہد کا اضافہ کرلیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...