Skip to main content

دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات کے فیصلے نے پاکستان کو 10 سال پیچھے دھکیل دیا: بلاول

 دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات کے فیصلے نے پاکستان کو 10 سال پیچھے دھکیل دیا: بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات کے فیصلے نے پاکستان کو 10 سال پیچھے دھکیلا۔

پشاور ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پاکستان میں دہشتگردی ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے، دہشتگردی کے واقعات میں اضافے پر افسوس ہے، ہمیں آپس میں لڑنے کے بجائے ایک ہو کر دہشتگردی کے خلاف لڑنا ہو گا ورنہ دہشتگرد ہمارے آپس کے اختلافات کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے شہدا کو بتایا جائے کہ ان کے خون پر سودا کس نے اور کیسے کیا، افغانستان میں حکومت کی تبدیلی کے وقت وہاں بہت سے قیدی پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث تھے۔

ان کا کہنا تھا ہم نے دہشتگردوں کو روکنے کی کوشش نہیں کی بلکہ ان کو دعوت دی، ماضی میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر دہشتگرد تنظیمیوں سے مذکرات کیے گئے، دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات کے فیصلے نے پاکستان کو 10 سال پیچھے دھکیلا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا 11 سال بعد ذوالفقار علی بھٹو کے ریفرنس کی سماعت کرنے پر چیف جسٹس پاکستان کا شکرگزار ہوں، ہم چاہتے ہیں کہ ذوالفقارعلی بھٹو کو انصاف دلائیں، چاہتے ہیں کہ بھٹو کے قتل میں ملوث ججوں، وکلاء اور سیاستدانوں کو بے نقاب کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا قتل کا انصاف مانگنا ہر کسی کا آئینی حق ہے، ذوالفقار علی بھٹو کو بتایا گیا تھا کہ آپ کو ہولناک مثال بنائیں گے، ذوالفقار علی بھٹو نے پوری مسلم دنیا کی قیادت کی اور  بھٹو نے مسلم حکمرانوں کو تیل بطور ہتھیار استعمال کرنے کا کہا، اس وقت کے امریکا مخالف مسلم حکمرانوں کو ختم کیا گیا، ججوں کو ڈکٹیشن دینےکا دروازہ بند کر دیا جائے تو انصاف سب کو مل سکتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...