Skip to main content

 
سردیوں میں بھی بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں


عوام پر 40 ارب روپے کا بوجھ ڈالے جانے کا امکان، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کر دی

muhammad ali  محمد علی  منگل 21 نومبر 2023  00:26

سردیوں میں بھی بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2023ء) سردیوں میں بھی بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں، عوام پر 40 ارب روپے کا بوجھ ڈالے جانے کا امکان، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گرمیوں کا موسم ختم ہونے کے بعد بجلی کا استعمال انتہائی کم ہو جانے کے باوجود عوام پر اربوں روپے کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل پاور پارچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں درخواست دائر کی ہے، جس میں بجلی مہنگی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نیپرا سے درخواست کی گئی ہے کہ اکتوبر 2023 کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی اجازت دی جائے۔ نیپرا کی منظوری کی صورت میں بجلی صارفین کی جیبوں سے مزید 40 ارب روپے نکلوائے جائیں گے۔

تاہم اس اضافے کا اطلاق کراچی کے بجلی صارفین پر نہیں ہو گا۔ بتایا گیا ہے کی سی پی پی اے کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا 29 نومبر کو سماعت کرے گا۔ دوسری جانب نگران وزیر توانائی نے محمد علی نے ملک میں بجلی کے اصل نرخ کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔ نگران وزیر توانائی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس وقت ملک میں بجلی کے یونٹ کی اوسط قیمت 90 روپے ہونے کی بات درست نہیں ہے، بجلی کے یونٹ کی اصل اوسط قیمت 42 روپے ہے۔

نگران وزیر کے مطابق بجلی بلز کی قیمت ہر سال ایک بار بڑھائی جاتی ہے، جبکہ فیول ایڈجسٹمنٹ ہر 3 ماہ بعد کی جاتی ہے۔ بجلی گھرمعاہدے اورچوری قیمت میں اضافے کی وجہ ہے۔ محمد علی کے مطابق ملک میں بجلی چوری کیخلاف جاری کریک ڈاون کے نتیجے میں ڈیڑھ ماہ کے دوران لائن لاسز اور خسارہ کم ہوا ہے۔ علاوہ ازیں بجلی کی اوور بلنگ کے حوالے سے ایک نیا سکینڈل منظر عام پر آیا ہے۔

پہلے سے مہنگی بجلی کے باوجود صارفین سے اوور بلنگ کے ذریعے اربوں روپے اضافی وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نیپرا ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ میں اگست کے بلوں میں اوور بلنگ ثابت ہوگئی۔ اربوں روپے کی اوور بلنگ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ملوث پائی گئیں۔ نیپرا ذرائع کے مطابق لیسکو اور حسیکو ریجن میں سب سے زیادہ اوور بلنگ ہوئی۔

ڈسکوز کی جانب سے پروٹیکٹڈ صارفین سے نان پروٹیکٹڈ والے بل وصول کیے گئے اور اوور بلنگ کے لیے ریڈنگ میں تاخیر کا حربہ استعمال کیا گیا۔ ریڈنگ میں تاخیر کر کے پروٹیکٹڈ صارفین کو نان پروٹیکٹیڈ میں شامل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مقررہ تاریخ کے بجائے جان بوجھ کر 3 سے 4 دن تاخیر سے ریڈنگ لی گئی۔ لیسکو اور حیسکو کے علاوہ دیگر ڈسکوز میں بھی اوور بلنگ ہوئی۔ نان پروٹیکٹڈ صارفین سے بھی اوربلنگ کی گئی۔ ڈسکوز کی جانب سے میٹر تبدیلی کے نام پر بھی اضافی وصولیاں کی گئیں۔




Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...