نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فہد ہارون کو معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا تعینات کر دیا

اسلام آباد نگران کابینہ میں ایک رکن کا اضافہ ہو گیا۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فہد ہارون کو معاون خصوصی تعینات کر دیا ۔فہد ہارون کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہو گا۔سابق وزیراعظم شہباز شریف کے دور میں معاون خصوصی رہنے والے فہد ہارون کو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنا معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا بنایا۔
24 جنوری2023ءکو شہباز شریف نے فہد ہارون کو معاونِ خصوصی برائے پبلک کمیونیکیشن اینڈ ڈیجیٹل ریفارمز تعینات کیا تھا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعظم نے ان کی تقرری رولز آف بزنس 1973ء کے رول 4(6) کے تحت کی تھی۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جہاں درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ انوار الحق کاکڑ کی تقرری 90 روز کی مدت 15 نومبر کو مکمل ہونے کے بعد غیر مؤثر ہو چکی لہٰذا آئینی طور پر انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم نہیں رہے کیوں کہ نگراں وزیراعظم کی مدت میں الیکشن کمیشن نے توسیع نہیں کی، اس لیے عدالت نگراں وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کرے۔
ادھر سپریم کورٹ میں عارف علوی کو صدر پاکستان کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر کی گئی ہے، سپریم کورٹ میں غلام مرتضی نامی شہری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی اپنے عہدے کا غلط استعمال کر رہے ہیں، عارف علوی اپنی آئینی ذمہ داریوں میں متعصب ہیں، صدر علوی نے قومی اسمبلی غیر قانونی تحلیل کرکے ملک کو تباہ اور بدنام کیا، عارف علوی تحریک انصاف کے حق میں اختیار کا غیر قانونی استعمال کیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آفیشل سیکرٹ بل پر دستخط نہ کرکے مس کنڈیکٹ کے مرتکب ہوئے، صدر علوی نے الیکشن کی تاریخ بھی نہیں دی
Comments
Post a Comment
If you have any doubt, please let me know.