Skip to main content

لاہور کی مال روڈ پر ہفتے میں ایک دن گاڑیوں کا داخلہ مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ

صوبائی دارالحکومت میں سموگ کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کیلئے مال روڈ پر اتوار کے روز صرف سائیکلوں کے داخلے کی اجازت ہو گی


لاہور کی مال روڈ پر ہفتے میں ایک دن گاڑیوں کا داخلہ مکمل طور پر بند کرنے ..
لاہور  لاہور کی مال روڈ پر ہفتے میں ایک دن گاڑیوں کا داخلہ مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق سموگ نے لاہور میں کچھ یوں قدم جمائے ہیں کہ اِنہیں اکھاڑنے کیلئے تمام تدابیر رائیگاں جاتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس صورتحال میں اب پنجاب کی نگران حکومت کچھ نئے اقدامات کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کی نگران حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور کی تاریخی اور مصروف ترین شاہراہ مال روڈ پر اتوار کے روز گاڑیوں کا داخلہ مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور میں سموگ کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کیلئے لیے گئے اس فیصلے کے تحت مال روڈ پر اتوار کے روز صرف سائیکلوں کے داخلے کی اجازت ہو گی، اس کے علاوہ پنجاب حکومت سموگ سے چھٹکارے کے لئے مصنوعی بارش برسانے پر بھی غور کر رہی ہے۔

مصنوعی بارش برسانے کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جا چکی ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ مصنوعی بارش برسانے سے سموگ کی شدت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ مصنوعی بارش بادلوں پر خصوصی کیمیکلز چھڑک کر برسائی جا تی ہے، محکمہ موسمیات کی طرف سے نشاندہی کی جاتی ہے کہ کن بادلوں پر کیمیکلز چھڑک کر مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ اِس مقصد کیلئے بادلوں پر سوڈیم کلورائیڈ، سلور آئیوڈائیڈ اور دیگر کیمیکلز چھڑکے جاتے ہیں جبکہ اِس مقصد کیلئے خصوصی ہوائی جہازوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

صوبائی دارالحکومت کو سموگ سے چھٹکارا دلانے کیلئے ممکنہ طور پر لاہور میں 28یا 29نومبر کو یہ تجربہ کیا جا سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نگران صوبائی حکومت نے لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کیلئے چینی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس اس تجربے پر کروڑوں روپے خرچ آنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ماحولیات کا محکمہ سب سے بڑا مجرم ہے، ماحولیات کے لوگ عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ سماعت کے دوران ایل ڈی اے کے سینئر لیگل ایڈوائزر صاحبزادہ مظفر علی نے بتایا کہ عدالتی احکامات پر من وعن عمل کیا جا رہا ہے اور سائیکلنگ کو فروغ دینے کے لئے اتوار کے روز سائیکل ریلی کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس پر عدالت نے ایل ڈی اے کے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ اس کے اقدامات سے ہی سموگ پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ اس نگران پنجاب حکومت کا مسئلہ کیا ہے؟ یہ حکومت کیوں اتنی زیادہ تعمیرات کروا رہی ہے؟ سارا شہر آپ نے اکھاڑا ہوا ہے، میں تو صرف آپ کو ایکشن لینے کا کہہ سکتا ہوں، عدالت کی خلاف ورزی پائی گئی تو متعلقہ افسر جواب دہ ہوگا۔

Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...