شہید بےنظیر بھٹو نے تھر کول منصوبے کا افتتاح کیا , نواز شریف کی حکومت نے کام بالکل بند کرا دیا تھا :مراد علی شاہ کھل کر بول پڑے
شہید بےنظیر بھٹو نے تھر کول منصوبے کا افتتاح کیا , نواز شریف کی حکومت نے کام بالکل بند کرا دیا تھا :مراد علی شاہ کھل کر بول پڑے
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بےنظیر بھٹو نے تھر کول منصوبے کا افتتاح کیا تھا جبکہ نواز شریف کی حکومت نے منصوبے پر کام بالکل بند کرا دیا تھا ۔"جیو نیوز " سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے تھر کول کے بارے میں جو کہا وہ حقیقت پر مبنی نہیں
۔ تھر کا کوئلہ 1991 میں دریافت ہوا تھا۔ تھر کا کوئلہ دریافت ہوئے 30، 32 سال ہو گئے ہیں۔ نواز شریف 50 سال سے پتا نہیں کہاں سن رہے تھے۔ سندھ کول اتھارٹی نے 1995 میں 10 ہزار 560 میگاواٹ کے پاور پلانٹس کے ایم او یو پر دستخط کیے۔
مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ 1995 میں شہید محترمہ بےنظیر بھٹو نے تھر کول منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔ نواز شریف کی حکومت نے تھر منصوبے پر کام بالکل بند کرا دیا تھا اور تھر منصوبے میں جو غیر ملکی سرمایہ کار کام کر رہے تھے وہ ملک سے چلے گئے تھے۔
2008 میں جب پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو دوبارہ غیر ملکی سرمایہ کاروں سے رابطہ کیا گیا۔ بدقسمتی سے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے کہا کہ اب ہم پاکستان میں کام نہیں کریں گے۔ سندھ حکومت نے اپنی کول مائننگ کمپنی بنائی۔ سندھ حکومت کی کوششوں اور چین کے پریشر پر وفاقی حکومت نے سندھ سے بات کرنی شروع کی۔

Comments
Post a Comment
If you have any doubt, please let me know.