Skip to main content

لندن میں نامعلوم افراد نے شہزاد اکبر پر تیزاب پھینک دیا

 

حملے میں بیوی اور بچے محفوظ رہے،میں حملے زخمی ہوا، حالت خطرے سے باہر ہے،میرا حوصلہ اور عزم برقرار ہے۔شہزاد اکبر کا ٹویٹ


لندن میں نامعلوم افراد نے شہزاد اکبر پر تیزاب پھینک دیا
لندن پاکستان تحریک انصاف دور کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر پر لندن میں نامعلوم افراد نے تیزاب پھینک دیا۔شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل شام برطانیہ میں مجھ پر میرے گھر جہاں میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم ہوں حملہ کیا گیا۔ حملہ آور نے میر ے اوپر تیزابی محلول پھینکا اور فرار ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ میری بیوی اور بچے محفوظ ہیں، تاہم مجھے کچھ چوٹیں آئی ہیں لیکن جان خطرے سے باہر ہے۔ پولیس اور ایمرجنسی سروسز بروقت موقع پر پہنچی کیونکہ پہلے سے پولیس تریٹ سے آگاہ تھی۔شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ حملہ آور پوری طرح سے کامیاب نہ ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاللہ میرا حوصلہ اور عزم برقرار ہے اور رہے گا اور ظالم اپنے ارادوں میں کامیاب نہ ہوں گے اور انشااللہ جلد بے نقاب بھی ہوں گے۔

  یہاں واضح رہے کہ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں بننے والے کئی سکینڈلز میں شہزاد اکبر مطلوب ہیں۔شہزاد اکبر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھگوڑا نہیں، برطانیہ میں ہوں، سارے جواب دوں گا، نیب کے نوٹسز ملے، جواب دے دئیے ہیں، نیب انہیں بلا کر شہباز گل والا سلوک کرنا چاہتا ہے، نیب چاہے تو ویڈیو لنک پر بیان لے لے، تیار ہوں، نیب نے ابھی تک وارنٹ جاری نہیں کیے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق مشیر احتساب نے کہا کہ نواز شریف اچھے آدمی ہیں، ڈٹے رہے ہیں، اپنے بھائی شہباز شریف سے بہتر ہیں، شہباز شریف کو اب وزارت عظمیٰ کا چسکا لگ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اٴْنہیں رواں برس انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے، ملک کی موجودہ حالت کے ذمہ دار قمر جاوید باجوہ ہیں، وہ پی ٹی آئی کے خلاف تھے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ پہلے ہی معلوم ہوگیا تھا کہ ہماری حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے گا۔کابینہ کو دستاویزات دکھائے بغیر دستخط کروانے کے سوال پر شہزاد اکبر نے کہا کہ کابینہ نے کاغذات دیکھنے کی زحمت ہی گوارا نہیں کی۔

Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...