Skip to main content

پاکستان کشمیریوں اور فلسطینیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا:فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

 

پاکستان کشمیریوں اور فلسطینیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا:فارمیشن کمانڈرز کانفرنس


راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان آرمی کی فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 82ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ فورم نے اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
فورم کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا دائمی حل صرف یو این قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے میں ہے۔فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے۔پاک فوج پائیدار استحکام اور سلامتی کے سفر میں قوم کا دفاع اور خدمت جاری رکھے گی۔ غیور پاکستانی عوام پُرعزم اور متحد رہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کےلیے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے اعلیٰ معیار پر اظہارِ اطمینان کیا۔ فورم نے مسلح افواج کے افسران،جوانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ پاکستانی شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔
فورم نے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کےلیے دہشتگردوں، سہولتکاروں کے خلاف ریاست مکمل طاقت سے نمٹے گی۔ دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے خلاف بھی ریاست پوری طاقت سے نمٹے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر جاری بھارتی جبر و استبداد پر تشویش کا اظہار کیا۔فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔فورم نے معیشت کی بحالی، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف حکومتی اقدمات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا
۔فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے بجلی چوری، ون ڈاکیومنٹ رجیم کے نفاذ کےلیے حکومتی اقدامات کی حمایت کی۔فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے غیرقانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کےلیے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کی۔قومی ڈیٹابیس کی حفاظت، غیرقانونی سرگرمیاں روکنے کےلیے مختلف شعبوں میں حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کی۔فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے کہا کہ پاکستان 1967 سے قبل کی سرحدوں پر فلسطین کی مکمل حمایت کرتاہے
۔فورم نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود گزشتہ کچھ ماہ میں پاکستان میں اضطراب اور غیریقینی صورتحال میں کمی آئی۔فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے کہا کہ پاکستان میں امید، اعتماد اور استحکام میں اضافہ نظر آیا ہے۔فورم نے اعادہ کیا کہ ذاتی مقاصد کے حصول کےلیے مایوسی پیدا کرنے والے مخصوص عناصر کی کوششوں کو شکست دی جائے گی۔شرکاء کانفرنس نے اعادہ کیا کہ ان عناصر کو پاکستانی عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ شکست دی جائے گی۔ پائیدار استحکام اور سلامتی کےلیے پاک فوج ہر ممکن طریقے سے قوم کا دفاع اور خدمت جاری رکھے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...