Skip to main content

سپریم جوڈیشل کونسل :جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت مسترد کرنے کا اعلامیہ جاری

 

سپریم جوڈیشل کونسل :جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت مسترد کرنے کا اعلامیہ جاری

 
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت مسترد کرنے کا اعلامیہ جاری  کردیا گیا،اعلامیے کے مطابق شکایت کنندہ آمنہ ملک نے کونسل کے سوالات کا اطمینان بخش جواب نہیں دیا، شکایت کنندہ ناقابل اعتبار اور ناقابل بھروسہ ہیں۔


سپریم جوڈیشل کونسل نے 23 سوالات اور شکایت کنندہ آمنہ ملک کے جوابات پبلک کر دیئے،آمنہ ملک سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے بارے میں پوچھے گئے سوالات میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق کو ایک پریکٹسنگ وکیل کے طور پر جانتی ہے اور ان کے شوہر عبداللہ ملک اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے جونیئر ایسوسی ایٹ ہیں ،اعلامیے کے مطابق جب آمنہ ملک سے پوچھا گیا کہ جسٹس سردار طارق مسعود کے 

خلاف دائر شکایت ایڈووکیٹ اظہر صدیق کو دی؟ اور یہ شکایت کس نے ڈرافٹ کی؟

تو آمنہ ملک نے کہا کہ جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت میری ٹیم نے تیار کی۔ دوران اجلاس آمنہ ملک نے بتایا کہ وہ جسٹس سردار طارق مسعود کے جواب سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔اور ان سے کوئی جواب نہیں چاہتی۔

اعلامیے کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود نے شکایت کنندہ آمنہ ملک سے تین سوالات پوچھے، کہ آپ نے میرے خلاف شکایت کس کے کہنے پر دائر کی؟ جس پر آمنہ ملک نے جواب نہیں دیا۔آمنہ ملک کے مطابق ان کا کوئی ٹویٹر اکاؤنٹ نہیں اور ان کے شوہرکے ٹویٹر اکاؤنٹ کے بارے میں انہیں علم نہیں۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے سوال کیا کہ بتائیں اظہر صدیق کو آپ کی شکایت بارے کیسے پتہ چلا؟ اس پر آمنہ ملک نے کہا کہ اس سوال کا جواب ایڈووکیٹ اظہر صدیق ہی دے سکتے ہیں، اجلاس کے آخر میں کونسل نے رائے دی ے کہ شکایت کنندہ آمنہ ملک ناقابلِ اعتبار اور ناقابل بھروسہ ہے، اور انہوں نے جان بوجھ کر کئی سوالات کے جوابات نہیں دیئے۔



Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...