کارگوموسم سرما میں ایندھن کی کمی کوپوراکرنے میں مدد فراہم کریگا

واشنگٹن /اسلام آباد پاکستان نے ایل این جی کارگو خرید لیاجو موسم سرما پاکستان میں ایندھن کی کمی کوپوراکرنے میں مدد فراہم کرے گا۔امریکی اخبار بلومبرگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جنوری کیلئے ایل این جی کارگو خرید لیا،پاکستانی کمپنی ایل این جی لمیٹڈ نے اومان کی او کیو ٹریڈنگ سے کارگو خریدا ہے۔بلومبرگ کے مطابق پاکستان کی جانب سے یہ کارگو پندرہ ڈالر ستانوے سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یوپرخریدا گیا، پاکستان نے آٹھ کارگوز طویل مدتی معاہدوں کے تحت دس ڈالر پچیس سینٹ سے دس ڈالر ستتر سینٹ کا معاہدہ کیا تھا۔امریکی اخبار نے بتایاکہ ایل این جی کارگوموسم سرما پاکستان میں ایندھن کی کمی کوپوراکرنے میں مدد فراہم کرے گا،کریڈٹ رسک کی وجہ سے اسپاٹ ریٹ سے مہنگی ایل این جی خریدی ہے۔روس یوکرین تنازع کے سبب پاکستان کو اسپاٹ مارکیٹ سے ایل این جی خریدنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
Comments
Post a Comment
If you have any doubt, please let me know.