بنوں کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او بلال پاشا نے خودکشی کرلی
بنوں: سی ای او کنٹونمنٹ بورڈبلال پاشانے خودکشی کرلی۔
ڈی ایس پی کینٹ عظمت خان نے بلال پاشا کی خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محمد بلال پاشا کئی دنوں سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔
پولیس کے مطابق بلال پاشا کی خون میں لت پت لاش ان کے گھر سے ملی جہاں انہوں نے خود کو گولی ماری، ان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں منتقل کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں جس میں یہ پتا لگایا جائے گا کہ بلال پاشا کی موت خودکشی ہے یا ان کا قتل کیا گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ بلال پاشا کے سر پر گولی لگنے کا زخم پایا گیا ہے۔
بلال پاشا کی نماز جنازہ کنٹونمنٹ بورڈ میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کی میت کو تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقے خانیوال روانہ کیا گیا۔

Comments
Post a Comment
If you have any doubt, please let me know.