Skip to main content

عمران خان کی جانب سے پارٹی میں نئے افراد کی شمولیت کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری

 

عمران خان کی جانب سے پارٹی میں نئے افراد کی شمولیت کے حوالے سے 

خصوصی ہدایات جاری

قومی،صوبائی یا علاقائی سطح پرسینئر سیاست دانوں یا نمایاں شخصیات کی شمولیت کو عمران خان کی منظوری کے لیے مرکزی سیکرٹری جنرل سے رجوع کرنے کی ہدایت






چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بغیر کسی کو پارٹی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے ملک بھر میں پی ٹی آئی عہدیداروں کے نام سرکلر جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے پارٹی میں قومی اور صوبائی سطح پر نئے افراد کی شمولیت کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاریکر دی گئیں۔

قومی،صوبائی یا علاقائی سطح پرسینئر سیاست دانوں یا نمایاں شخصیات کی شمولیت کو عمران خان کی منظوری کے لیے مرکزی سیکرٹری جنرل سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ عمران خان کی جانب سے تمام مرکزی پارٹی عہدیداران، صوبائی و علاقائی صدور اورجنرل سیکرٹریز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ سرکلر میں خصوصی طور پر کہا گیا ہے کہ قومی ،صوبائی اور ضلعی سطح پر بھی عمران خان کی منظوری کے بغیر کسی کو پارٹی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی منظوری دے دی، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو 20 روز میں انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کی تھی۔

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات 13جون 2021 سے التواء کا شکارتھے اور 8جون 2022کوپی ٹی آئی نے پارٹی آئین میں تبدیلی کرنے کے بعد 10جون2022کو انٹراپارٹی الیکشن کرایااورمنتخب ممبران کی لسٹ (سرٹیفیکیٹ) الیکشن کمیشن میں جمع کروائی جسکے بعدپی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنرجمال انصاری نے کمیشن کوبتایاتھاکہ ہم نے آئین میں تبدیلی کی ہے اورپارٹی آئین کمیشن میں جمع کروایاتاہم بعدمیں پارٹی کے وکیل بیرسٹرگوہرنے الیکشن کمیشن۔

کوبتایاکہ ہم نے پارٹی آئین میں ترامیم واپس لے لی ہے اورسرٹیفیکیٹ کمیشن میں جمع کروایاجس پرکمیشن نے 13ستمبرکوفیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 13 ستمبر کو فیصلہ محفوظ سناتے ہوئے انٹڑا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے 20روز کے اندر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا۔






Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...