Skip to main content

سندھ میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس برانچز کا احسن اقدام


سندھ میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس برانچز کا احسن اقدام


 کراچی: سندھ میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس برانچز عرفان علی بلوچ کا ’وومن آن ویلز‘ کے سلوگن کے ساتھ احسن اقدام دیکھنے میں آیا ہے جسے وومن امپاورمنٹ کے حوالے سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

جیو نیوز کو انٹر ویو دیتے ہوئے  ڈی آئی جی عرفان علی بلوچ نے بتایا کہ وومن امپاورمنٹ پر پورے ملک خاص طور پر سندھ میں کافی کام ہو رہا ہے لیکن انہوں نے اس سلسلے میں ’وومنز آن ویلز‘ کا سلوگن متعارف کرایا ہے جسے وہ وومن امپاورمنٹ کا دروازہ قرار دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک خاتون کو ماں، بہن، بیٹی یا بیوی کی حیثیت سے گھر سے باہر نکلنے کیلئے بیٹے، بھائی، باپ یا شوہر کا انتظار کرنا پڑتا ہے یا ان کیلئے ڈرائیورز رکھنے پڑتے ہیں، ایسی لڑکی یا خاتون اگر خود گاڑی چلانا سیکھے گی اور لائسنس حاصل کر لے گی تو اس کے اندر خود مختاری آئے گی اور وہ خود کو کسی کی محتاج نہیں سمجھے گی، وہ خود بچوں کو اسکول چھوڑ سکے گی، کالج، یونیورسٹی، دفتر یا شاپنگ سینٹر جا سکے گی اور گھر کے چھوٹے موٹے کام وقت پر سرانجام دے سکے گی۔

https://televisionjitter.com/d1gks7yj?key=eaa1252752b1eeba1e1e9fb13dbb7cb5

ڈی آئی جی عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ وہ اس سے بھی بہت آگے کا سوچ رہے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ خواتین نہ صرف اپنی ضرورت کیلئے گاڑی چلا سکیں بلکہ وہ کمرشل بنیادوں پر ڈرائیونگ کو ذریعہ معاش بھی بناسکتی ہیں، خواتین ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرکے آن لائن ٹیکسی سروس جوائن کرسکتی ہیں جس کے تحت وہ اپنے اور اپنے خاندان کی خود کفالت کرسکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر شہر میں لڑکیاں یا خواتین آن لائن ٹیکسی کے مرد ڈرائیورز کے ساتھ سفر کرسکتی ہیں تو اگر کوئی خاتون  آن لائن ٹیکسی ڈرائیور بن جائے گی تو ساتھ سفر کرنے والی خاتون خود کو زیادہ محفوظ کریں گی۔

عرفان بلوچ نے بتایا کہ اس سلوگن کے تحت یونیورسٹیز، کالجز اور دیگر مختلف اداروں میں خواتین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے کیمپ کا انعقاد کر چکے ہیں اور مختلف تعلیمی اداروں میں اس سلسلے میں سیمینار بھی منعقد کروا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں انہوں نے خواتین کیلئے الگ کاؤنٹرز قائم کردیے ہیں جہاں خواتین ہی انہیں ڈیل کرکے ڈرائیونگ لائسنس فراہم کرتی ہیں۔

 


Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...