Skip to main content

نوجوان چاہتے ہیں پرانے سیاستدانوں سے جان چھوٹے، بلاول بھٹو زرداری


 نوجوان چاہتے ہیں پرانے سیاستدانوں سے جان چھوٹے، بلاول بھٹو زرداری

پرانے سیاستدانوں کی سیاست سے تکالیف کم نہیں ہوں گی‘ پرانے سیاستدانوں کا ارادہ انتقام اور 

حساب ہے، وہ گھر بیٹھ کر نوجوانوں کیلئے دعا کریں۔ چترال میں جلسہ عام سے خطاب


 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں ٹک ٹاکر اور اشرافیہ کی حکومت نہیں چاہتا، میں ملک میں عوامی راج قائم کرنا چاہتاہوں، ملک کے فیصلے کرنے کا اختیار صرف عوام کے پاس ہے، نوجوان چاہتے ہیں پرانے سیاستدانوں سے جان چھوٹے کیوں کہ پرانے سیاستدانوں کا ارادہ خدمت نہیں بلکہ انتقام 

اور حساب لینا ہے، وہ گھر بیٹھ کر نوجوانوں کے لئے دعا کریں۔

تفصیلات کے مطابق چترال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی صورتحال دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، عوام کے دکھ درد کم کرنا چاہتا ہوں، پرانے سیاستدانوں کی سیاست سے تکالیف کم نہیں ہوں گی، جس سمت میں ملک چل رہا ہے اس سے مسائل بڑھیں گے، پرانے سیاستدان عوام کی مشکلات میں اضافہ کریں گے کیوں کہ ان کا ارادہ خدمت نہیں بلکہ انتقام اور حساب لینا ہے، ان سے سیاست چھوڑنے کا مطالبہ نوجوانوں کا ہے، نوجوان چاہتے ہیں کہ ان پرانے سیاستدانوں سے جان چھوٹے۔


چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے سیاست شروع کی توعمر کیا تھی؟ اور جب بے نظیروزیراعظم بنیں تو ان کی عمر کیا تھی؟ بے نظیر بھٹو دنیا کی سب سے کم عمر وزیراعظم تھیں، میں اپنےبزرگوں کا احترام کرتاہوں، پی ٹی آئی والوں کی طرح گالی نہیں دیتا، پرانے سیاستدانوں سے اعتراض یہ نہیں کہ وہ بوڑھے ہو گئے ہیں، اعتراض یہ ہے کہ وہ پرانی سیاست نہیں چھوڑتے، انہیں چاہیئے کہ اب گھر بیٹھ کر نوجوانوں کیلئے دعا کریں، اب کام ہم نے کرنا ہے، ہم کام کرکے دکھائیں گے۔


بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کےاسپتالوں میں عوام کا مفت علاج ہوتا ہے، دل کےامراض کیلئےبھی مفت علاج کی سہولت ہے، سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے 20 لاکھ گھر بنا رہا ہوں، خواتین کو گھروں کے مالکانہ حقوق دے رہے ہیں، متاثرین کو کچے مکانات کے بجائے پکے مکانات بنا کر دے رہے ہیں، چترال کی خواتین کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جو بے نظیر شہید کے مشن کو آگے لے کر چل رہی ہیں، یہ وہ جگہ ہے جہاں سے میری نانی منتخب ہوئی تھیں۔


سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ چترال کو حقوق صرف پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ملے، ہم نے اپنے ہر دور میں مہنگائی اور بے روزگاری کا مقابلہ کیا، بی بی کیلئے مشہور تھا کہ ’بے نظیر آئے گی روزگار لائے گی‘ میں وہی مشن پورا کرنا چاہتا ہوں اگر عوام ساتھ دیں تو کوئی مشکل نہیں، چترال کےعوام 3 نسلوں سے وفاداری کر رہے ہیں، ہم ایک بار پھر ثابت کریں گے کہ یہاں کے لوگ وفادار ہیں، ہم مل کر پی پی قیادت کا نامکمل مشن پورا کریں گے، فاٹا کو ٹیکس فری زون بنائیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...