Skip to main content

الیکشن سے قبل تمام حکومتی اداروں میں ن لیگ کے افسران تعینات کر دیئے گئ

 الیکشن سے قبل تمام حکومتی اداروں میں ن لیگ کے افسران تعینات کر دیئے گئ



لسٹ نکال کر دیکھ لیں افسران کس کی تجویز پر لگ رہے ہیں، ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ سلیکشن نہیں الیکشن ہونے چاہئیں، سینئر پی پی رہنما ندیم افضل چند کی گفتگو


الیکشن سے قبل تمام حکومتی اداروں میں ن لیگ کے افسران تعینات کر دیئے ..

کراچی  پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چند نے دعوی کیا ہے کہ الیکشن سے قبل تمام حکومتی اداروں میں ن لیگ کے افسران تعینات کر دیئے گئے۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لسٹ نکال کر دیکھ لیں افسران کس کی تجویز پر لگ رہے ہیں، ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ سلیکشن نہیں الیکشن ہونے چاہئیں۔


انہوں نے کہ اکہ دوسروں کے فنڈ روک دیئے گئے لیکن ن لیگ کی تختیاں لگ رہی ہیں۔سیاست میں چاچے، مامے اور بابوں کو استعفی دے دینا چاہئے۔سیاست میں بابے استعفی دے کر نوجوانوں کو موقع دیں۔سینئر سیاستدانوں کے استعفے خورشید سے شروع کر دیں۔ پی پی کے مرکزی رہنماء ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف پی ڈی ایم نے چارج شیٹ بنائی،چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کہا گیا وہ اپنی مرضی کا آرمی چیف چاہتے ہیں، وہ جوڈیشری پر حملہ کر رہے ہیںچارج شیٹ میں سے ایسی کونسی چیزیں تھیں جو آج نہیں ہو رہیں ۔


نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام حکومتی اداروں میں ن لیگ کے لوگ شامل کر دیئے گئے ہیں۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا تھا کہ شریف خاندان نے سیاست کو کاروبار بنا رکھا ہے، مسلم لیگ ن کا شرمناک سفر ووٹ کو عزت دو سے ’ساڈی گل ہو گئی اے‘ تک کا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف پاکستان میں انٹرنیشنل اسٹبلشمنٹ کا نمائندہ ہے، بیرونی طاقتوں کی نوازشرہف سے ڈیل ہوئی تاکہ وہ پاکستان سے اپنے مطلوبہ اہداف پورے کروا سکیں جب کہ عمران خان کا نظریہ اپنے عوام کی فلاح ہے، وہ کبھی نوازشریف کی طرح ان طاقتوں سے ڈیل نہیں کر سکتا جس سے اپنے ملک و قوم کا مفاد مجروح ہو۔


ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ جس طرح ایک ثابت شدہ مجرم کو سہولت دی جا رہی ہے، ریاست کا یہ کردار مجرمانہ ہے اور جو صورتحال اس وقت ملک میں جاری ہے کیا پاکستان میں آئین و قانون یا اخلاقیات کا کوئی تصور قائم رہ جائے گا؟۔ علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے امریکی سفیر کی عدالت سے سزا یافتہ مجرم نواز شریف سے ملاقات کے اعلامیے کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت قرار دیا اور اسے مکمل طور پر مسترد کر دیا، ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اعلامیے کے مندرجات اس سازش کا تسلسل ہیں جس کے تحت عمران خان کی منتخب اور جائز جمہوری حکومت کا خاتمہ کیا گیا، امریکی سفیر کی عدالت سے سزا یافتہ نوازشریف سے ملاقات کے اعلامیے کے بعد سازش پوری قوم کے سامنے آشکار ہوچکی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر سیاسی، غیرجمہوری اور غیرآئینی آمریت کی نرسری میں جنم لینے والے خاندان نے اپنے اقتدار کیلئے ہر داخلی و خارجی بیوپاری سے پاکستان کے مفادات کی سودے بازی کی، نوازشریف جب بھی وزارتِ عظمیٰ تک پہنچا، جمہوریت اور قومی مفاد کو ملکی و غیرملکی طاقتوں کے ہاں گِروی رکھ کر پہنچا، آج یہ شخص قومی اسمبلی کی اپنی نشست جیتنے کے قابل نہیں مگر ریاستی پناہ اور بیرونی آقاؤں کی شہہ پر سلطانئی جمہور کی بساط لپیٹ کر جمہوریت کے چیتھڑوں پر اپنے اقتدار کا تخت سجانا چاہتا ہے۔




Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...