Skip to main content

’کسی کو دھمکی یا آفر نہیں کی، بچے کی غلطی کی سزا بھگت رہے ہیں‘

 

ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6 افراد کی ہلاکت کے ملزم افنان کے والد کی گفتگو


’کسی کو دھمکی یا آفر نہیں کی، بچے کی غلطی کی سزا بھگت رہے ہیں‘
لاہور  صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6 افراد کی ہلاکت کے ملزم افنان کے والد ملک شفقت اعوان نے کہا ہے کہ کسی کو دھمکی یا آفر نہیں کی، بچے کی غلطی کی سزا بھگت رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو جاں بحق کرنے کے مقدمے میں پولیس کو تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، اس حوالے سے جج عبہر گل نے ملزم افنان کے والد ملک شفقت اعوان کی عبوری ضمانت سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

بتایا گیا ہے کہ عدالت نے پولیس کو تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزم افنان کے والد ملک شفقت کی عبوری ضمانت میں 4 دسمبر تک توسیع کردی، اس موقع پر عدالت نے پولیس سے استفسار کیا کہ ’کیا ملزم افنان کا والد ملک شفقت شامل تفتیش ہو چکا ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ’ملزم کا والد شاملِ تفتیش ہو چکا ہے، سی ڈی آر نکلوا رہے ہیں، تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید مہلت دی جائے‘۔

ملزم افنان کے والد ملک شفقت اعوان نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسی کو دھمکی یا آفر نہیں کی، بچے نے غلطی کی ہے جس کی سزا بھگت رہے ہیں، یہ ایک حادثہ تھا اور ہم نے خود کو قانون کے حوالے کر دیا۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزم افنان کا والد ملک شفقت اعوان 2 روز قبل ہی شامل تفتیش ہوا ہے، ملک شفقت نے گاڑی میں افنان کے ساتھ موجود نہ ہونے کے ثبوت دیئے، ملک شفقت نے حادثہ کے دن افنان کی گھر کی پارکنگ سے گاڑی نکالنے کی فوٹیج بھی پولیس کو دی، فوٹیج میں ملک شفقت گاڑی میں نہیں بیٹھا بلکہ افنان نے گاڑی کی چابی اپنے والد سے لی۔

Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...