لاہور کے انتخابی نتائج پرپی ٹی آئی، پی پی اور لیگی رہنماؤں میں دلچسپ نوک جھونک
عام انتخابات میں لاہور کے انتخابی نتائج پر پاکستان تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں میں دلچسپ نوک جھونک ہوئی۔
الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کا اعلان کر رکھا ہے اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
تمام سیاسی جماعتیں انتخابات میں برتری کے دعوے کے ساتھ مخالفین کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہی ہیں جبکہ کچھ جماعتیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا شکوہ بھی کررہی ہیں۔
عام انتخابات کے دوران اصل معرکہ پنجاب میں دیکھا جائے گا جہاں پچھلی بار تحریک انصاف کی حکومت تھی لیکن مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی نے پنجاب کی سیاسی صورتحال کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے بیرسٹر گوہر خان نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن لاہور سے کوئی سیٹ نہیں جیتے گی۔
پیپلز پارٹی کے ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن لاہور سے صرف خواجہ سعد رفیق کی ایک سیٹ جیت سکے گی جس کے جواب میں رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی تو بد دعاؤں پر اتر آئی ہے۔

Comments
Post a Comment
If you have any doubt, please let me know.