ولنگ ڈے پر مری میں چہل پہل کرنے والوں کو غش پڑے گا، دو تہائی کیا یہ لوگ تو ایوان میں 172 کی اکثریت بھی نہیں لے سکیں گے، جب یہ ووٹ لینے جائیں گے تو انہیں پتا چلے گا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کی میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ن لیگی قائد نوازشریف پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن کمپین نہیں ہوتی انہیں اس وقت پتہ لگے گا جب یہ عوام میں ووٹ لینے نکلیں گے، نہ عمران خان اور نہ ہی ان کے خاندان کے کسی فرد کے خلاف کوئی بیان دیا۔ عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ، پولنگ ڈے پر مری میں چہل پہل کرنے والوں کو غش پڑے گا، دو تہائی کیا یہ لوگ تو ایوان میں 172 کی اکثریت بھی نہیں لے سکیں گے، مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن کمپین نہیں ہوتی جب یہ ووٹ لینے جائیں گے تو انہیں پتا چلے گا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ الیکشن ہوں گے تو شاید اس سے ملک میں کوئی بہتری آ جائے، پاکستان کا اصل مسئلہ تو معیشت کی بحالی کا ہے، جو بھی حکومت آئے گی اس کیلئے معیشت بہت بڑا سوالیہ نشان ہوگا، پاکستان کا اصل عوامی مسئلہ گھروں کے فاقے ہیں الیکشن نہیں، خدارا معیشت پر توجہ دیں، لوگوں کا مسئلہ بجلی کا بل ہے، آٹا ہے اور مسائل سے پاکستان کو عظیم افواج اور عظیم عدلیہ ہی نکال سکتی ہے۔اپنے کیس سے متعلق سوال کے جواب میں سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ سرکاری پراسیکیوٹرز نے دلائل کے لئے پھر وقت مانگا ہے، ہم تو عبوری ضمانتوں پر بھی دلائل کے لئے تیار تھے، میرے اور راشد شفیق کیخلاف راولپنڈی کے تھانوں میں 10 مقدمات ہیں، ہمارا اصل کیس ہائی کورٹ میں 30 نومبر کو ہوگا، پی ٹی آئی کے تمام وکلا کو تمام مقدمات کی پیروی کیلئے کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور جنرل ندیم انجم سے ہاتھ جوڑ کر استدعا کی ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر بورڈ بنا دیں اور جو لوگ بے گناہ ہیں انہیں رہا کردیا جائے، دنیا کا کوئی ایسا نظام بتائیں جو یہ بتا ئے کہ ایک شخص 9 مئی کو 68 مقامات پر تھا، سارا پاکستان جانتا ہے میں 9 مئی کے واقعات میں شامل ہی نہیں تھا، اگر جیل بھیجا گیا تو جیل سے الیکشن لڑوں گا۔
Comments
Post a Comment
If you have any doubt, please let me know.