Skip to main content

الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو خط

 

الیکشن کمیشن کی تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت، ایک سیاسی جماعت نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کے تحفظات کا اظہار کیا، تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے۔ الیکشن کمیشن کا خط


الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز ..

اسلام آباد  الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو خط میں ہدایت کی ہے کہ تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے۔ اےآروائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو خط لکھا ہے ، خط میں الیکشن کمیشن کی تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی،خط کے متن کے مطابق ایک سیاسی جماعت نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کے تحفظات کا اظہار کیا، سیاسی جماعت نے کہا کہ نگران حکومتیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دے رہی، سیاسی جماعت نے برابری کی بنیاد پر الیکشن مہم کی اجازت دینے کا کہا ، سیاسی جماعت نے حکومتوں کی جانب سے غیرامتیازی سلوک بند کرنے کامطالبہ کیا۔


آئین قانون کے تحت نگران حکومتیں غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں۔ متعلقہ انتظامیہ کو لیول پلیئنگ کیلئے ہدایات پر عملدرآمد یقینی کرانے کا حکم دیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل الیکشن کمیشن کی جانب سے خط لکھا گیاہے۔ مزید برآں الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں 4 سطحی مانیٹرنگ کنڑول روم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعہ کو الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ریجنل مانیٹرنگ کوآرڈینیٹرز (آر ایم سیز) کے لئے ایک روزہ آن لائن تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سینٹر میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ میں تمام ریجنل الیکشن کمشنرز کی بطور آرایم سیز ٹریننگ کرائی گئی۔ الیکشن کمیشن نے تمام 32 ریجنل الیکشن کمشنرز کو عام انتخابات 2024 کے لئے ریجنل مانیٹرنگ کوآرڈینیٹرز تعینات کیا ہوا ہے۔ دو ماہ قبل بھی تمام آر ایم سی کی دو روزہ ٹریننگ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہو چکی ہے۔

تمام ریجنل کوآرڈینیٹرز آنے والے عام انتخابات میں اپنے اپنے ڈویژن کی سطح پر موثر اور جامع مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں گے اور مزید اپنے متعلقہ اضلاع کی مانیٹرنگ ٹیموں کی رہنمائی اور نگرانی بھی کریں گے۔ ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ میں الیکشن کمیشن کے مانیٹرنگ فریم ورک اور صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر بنائے جانے والے مانیٹرنگ رومز کے حوالے سے تربیت دی گئی۔ ریجنل مانیٹرنگ کوآرڈینیٹرز/ریجنل الیکشن کمشنرز اس ٹریننگ کے بعد اپنے متعلقہ ڈویژنوں میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور مانیٹرنگ ٹیموں کو ٹریننگ بھی دیں گے
n

Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...