Skip to main content

آسٹریلیا میں سو سے زائد ماحولیاتی کارکن گرفتار


آسٹریلیا میں سو سے زائد ماحولیاتی کارکن گرفتار

اسلام آباد  پیر ستائیس نومبر کے روز آسٹریلیا کے بندرگاہی شہر نیوکاسل میں شپنگ ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں 100سے زائد ماحولیاتی کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ جن افراد کو گرفتار کیا گیا، ان میں پانچ نابالغ افراد اور ایک 97 سالہ انتہائی بزرگ شہری بھی ہیں۔ ان شرکاء نے مظاہرے کے لیے مبینہ طورپر مقررہ کردہ وقت گزر جانے کے باوجود اپنا احتجاجی مظاہرہ جاری رکھا تھا۔

آسٹریلیا سے کوئلے کی برآمدات کے لیے استعمال ہونے والی سب سے بڑی بندرگاہ نیو کاسل کے آبی راستوں کو اتوار کے روز ان مظاہرین نے چھوٹی کشتیوں کو استعمال کرتے ہوئے بلاک کر دیا تھا۔

مظاہرے کی منتظم 'رائزنگ ٹائڈ‘ یا 'بلند ہوتی ہوئی لہر‘ نامی تنظیم کے مطابق اس احتجاج کا مقصد آسٹریلیا کےمعدنی ایندھن (فوسل فیول) کی برآمدات پر انحصار کو چیلنج کرنا تھا۔

آسٹریلیا میں تیزی سے معدوم ہوتے جانور

حکام نے 30 گھنٹے تک احتجاج کی اجازت دی تھی لیکن مقررہ وقت ختم ہو جانے کے بعد بھی جب احتجاجی کارکنوں نے آبی راستوں کو خالی کرنے سے انکار کر دیا، تو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

’ہلاکت خیز ماحولیاتی انہدام سے بچیں‘

’رائزنگ ٹائڈ‘ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے، ''ہم نے گرفتار ہونے کا انتخاب کیا کیونکہ ہم سائنس دانوں کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ ہلاکت خیز ماحولیاتی انہدام سے بچنے کے لیے ہمیں فوری طور پر فوسل فیول کا استعمال ختم کردینا چاہیے۔

‘‘ اس تنظیم میں نیو کاسل کے رہائشی بھی شامل ہیں، جو انسانوں کے لیے ماحولیاتی تباہی کے اثرات کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔

ہائیڈروجن اکانومی: ایک خواب یا حقیقت

گرفتار ہونے والوں میں 97 سالہ مسیحی مذہبی رہنما ایلن اسٹورٹ بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ سب کچھ ''اپنے پوتے پوتیوں اور آنے والی نسلوں‘‘ کے لیے کر رہے ہیں۔

ان کے بقول وہ اپنے پیچھے آئندہ نسلوں کے لیے ''ایک انتہائی خطرناک اور موسمیاتی آفات سے بار بار متاثر ہونے والی دنیا‘‘ نہیں چھوڑنا چاہتے۔

کوئلے کے نئے منصوبوں کو ختم کرنے اور کوئلے کی برآمدات پر منافع ٹیکس عائد کرنے کے مطالبے پر زور دینے کے لیے یہ سالانہ احتجاجی مظاہرہ سن 2016ء سے باقاعدگی سے کیا جا رہا ہے۔

مہنگا ایندھن ماحولیات کے حوالے سے مثبت نہیں منفی خبر

آسٹریلیا کی کئی ریاستوں نے اس طرح کے ماحولیاتی مظاہروں کے خلاف سخت قوانین بنائے ہیں، لیکن شہری حقوق کے گروپوں اور اقوام متحدہ نے ان قوانین پر کڑی تنقید بھی کی ہے۔

آسٹریلیا دنیا کے سب سے زیادہ کوئلہ پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے اور اپنے ہاں کوئلے، تیل اور گیس کے کئی نئے منصوبوں کی پلاننگ بھی کر رہا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...