Skip to main content

ورلڈکپ شکست؛ مودی کو پنوتی کہنے پرراہول گاندھی کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

 

ورلڈکپ شکست؛ مودی کو پنوتی کہنے پرراہول گاندھی کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

یاد رہے کہ مودی سرکار کی جانب سے متعارف کرائے گئے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ سیاسی رہنماؤں کو اپنے حریفوں کے خلاف غیر تصدیق شدہ الزامات لگانے سے منع کرتا ہے اور اس سے قبل بھی مودی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی رکنیت بھی معطل کرکے ان کے انتخابی جلسوں میں شرکت پر پابندی لگائی تھی تاہم سپریم کورٹ نے انھیں 4 ماہ بعد بحال کردیا تھا۔ بحالی کے بعد راہول گاندھی مودی کی جماعت کے خلاف انڈیا کے نام سے تین درجن کے قریب اپوزیشن جماعتوں کے انتخابی اتحاد ’’انڈیا‘‘ تشکیل دینے میں کامیاب ہوگئے۔ مودی سرکار کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح راہول گاندھی کو انتخابات سے قبل سیاست سے باہر کردیا جائے۔
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈر اور ملک کی بانی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو صرف اس بات پر نوٹس بھیجوا دیا کہ انھوں نے ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست کی وجہ وزیراعظم مودی کا میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم میں موجود ہونا بتایا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راہول گاندھی نے ایک جلسے میں تقریر کرتے ہوئے طنزاً کہا تھا کہ اچھا خاصا ٹیم ٹورنامنٹ کا ہر میچ جیت رہی تھی اور فائنل بھی جیت جاتی لیکں پنوتی میچ دیکھنے پہنچ گئے۔ بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی کہ راہول گاندھی نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا کہ پی ایم کا مطلب پرائم منسٹر نہیں بلکہ پنوتی مودی ہے۔ جس پر الیکشن کمیشن نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو ایک نوٹس بھیج دیا اور جواب کے لیے ہفتے کی شام تک کا وقت دیا گیا ہے بصورت دیگر انتخابی ضابطہ اخلاق کے اصول و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ مودی سرکار کی جانب سے متعارف کرائے گئے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ سیاسی رہنماؤں کو اپنے حریفوں کے خلاف غیر تصدیق شدہ الزامات لگانے سے منع کرتا ہے اور اس سے قبل بھی مودی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی رکنیت بھی معطل کرکے ان کے انتخابی جلسوں میں شرکت پر پابندی لگائی تھی تاہم سپریم کورٹ نے انھیں 4 ماہ بعد بحال کردیا تھا۔

بحالی کے بعد راہول گاندھی مودی کی جماعت کے خلاف انڈیا کے نام سے تین درجن کے قریب اپوزیشن جماعتوں کے انتخابی اتحاد ’’انڈیا‘‘ تشکیل دینے میں کامیاب ہوگئے۔ مودی سرکار کی پوری کوشش ہے کہ    کسی طرح راہول گاندھی کو انتخابات سے قبل سیاست سے باہر کردیا جائے۔

Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...