Skip to main content

احسن خان شادی شدہ نہ ہوتے تو ان سے شادی کرلیتی: صبا قمر

 احسن خان شادی شدہ نہ ہوتے تو ان سے شادی کرلیتی: صبا قمر

اداکارہ صبا قمر نے اعتراف کیا ہے کہ اگر احسن خان شادی شدہ نہ ہوتے تو وہ ان سے شادی کرلیتیں۔

اداکارہ صبا قمر  نےحال ہی میں احسن خان کے ساتھ کی جانے والی گفتگو میں ان کی فین ہونے حتیٰ کہ ان کو پسند کرنے  کا بھی اعتراف کیا۔

دوران گفتگو احسن خان نے انکشاف کیا کہ صبا کسی کی محبت میں گرفتار ہیں جس پر صبا نے اپنے پسندیدہ شخص کا نام یا دیگر تفصیلات بتانے کے بجائے صرف ہنسنے پر اکتفا کیا۔

احسن خان نے بتایا کہ وہ اور صبا 15 سالوں سے اچھے دوست ہیں اور دونوں کے درمیان کیمسٹری اتنی اچھی ہے کہ انہیں ایک ساتھ ایکٹنگ کے دوران زیادہ ری ٹیک کی ضرورت بھی نہیں پڑتی کیوں کہ دونوں ایک دوسرے کی نظروں کوبھی پڑھ لیتے ہیں۔

اسی دوران احسن خان نے صبا قمر سے  سوال کیا کہ اگر  صبا کو  انڈسٹری میں کوئی ایک ایسا اداکار  منتخب کرنے کیلئے کہا جائے جس کی شادی نہ ہوئی ہوتی تو وہ اس سے شادی کرلیتیں؟

اس پر  صبا نے احسن خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پسندیدگی کا اظہار کیا جس پر احسن خان نے حیرانی کے ساتھ ساتھ خوشی کا بھی اظہار کیا۔

صبا قمر نے بتایا کہ وہ اداکارہ بننے سے قبل حسن خان کی بہت بڑی فین  تھیں، ان کا نمبر کسی سے حاصل کرنے کے بعد انہیں بار بار مس کالز دیتی تھیں اور میسج کرتی تھیں کہ ایک دن وہ دونوں ساتھ ہوں گے اس کے بعد جب احسن خان کے ساتھ شوبز  میں کام کیا تو  احسن سے لڑائی  ہوگئی جس کے بعد احسن  مجھے زہر لگنے لگے لیکن بعد میں احساس ہوا کہ احسن عادتاً ایک ایسے ہی شخص ہیں  تو  احسن  سے اور پیار ہوگیا، اس کے بعد احسن کی زندگی میں فاطمہ آگئیں  اور انہوں نے شادی کرلی۔

Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...