Skip to main content

وفاقی محتسب کی پاسپورٹ تاخیر سے ملنے پر صارفین کو ارجنٹ فیس دینے کی ہدایت


وفاقی محتسب کی پاسپورٹ تاخیر سے ملنے پر صارفین کو ارجنٹ فیس دینے کی ..
اسلام آباد وفاقی محتسب نے ارجنٹ پاسپورٹ تاخیر سے دینے پر فیس واپس کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیر التواء پاسپورٹ جلد جاری کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے پاسپورٹ آفس کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں شکایات کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ کے سینئر افسروں پر مشتمل ایک معائنہ ٹیم پا سپورٹ آ فس اسلام آ باد بھیجی۔

ٹیم نے پا سپورٹ آ فس اسلا م آباد کے دورے کے دوران شکایات کا جا ئزہ لینے کے ساتھ ساتھ موقع پر مو جود افراد کی شکا یات بھی سنیں۔ ٹیم نے پا سپورٹ انتظا میہ کے ساتھ طو یل اجلا س کے دوران ان کے مسا ئل کا جا ئزہ بھی لیا۔ ٹیم نے ڈائریکٹر جنر ل آ فس G-8 اور پا سپورٹ آ فس G-10 کا دورہ کیا اور پا سپورٹ کے حصول کے لئے آ نے والے افراد کی شکا یات بھی سنیں۔

ٹیم کو پتا چلا کہ بعض لوگ کئی ماہ سے پا سپورٹ کے انتظا ر میں چکر لگا رہے ہیں اور بروقت پا سپورٹ نہ ملنے کے با عث متعدد افراد کے بیرون ملک کے ویزوں کی میعاد ختم ہو گئی ہے، پاسپورٹ انتظا میہ نے ٹیم کو بر یفنگ کے دوران بتایا کہ پاسپورٹ کے کاغذ کی عدم دستیابی کے باعث پاسپورٹ جا ری کر نے میں تا خیر ہو رہی ہے۔ٹیم نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اسے پا سپورٹ کا کاغذ خر ید نے کے پیشگی انتظا مات کرنے چاہئیں تا کہ لوگوں کو بر وقت پاسپورٹ مل سکیں۔

ٹیم نے پاسپورٹ انتظا میہ کو یہ ہدا یت بھی دی کہ آ ئندہ ارجنٹ پا سپورٹ کے حصو ل کے لئے آنے والوں کو مقررہ مد ت کے دوران پا سپورٹ جا ری کرنے کا عمل یقینی بنایا جائے۔وفاقی محتسب کی ٹیم پاسپورٹ آ فس G-10 پہنچی تو وہاں سیافراد پاسپورٹ ملنے کے انتظا ر میں کھڑے تھے، جن کے بیٹھنے کے لیے معقول انتظامات بھی نہ تھے۔ ٹیم نے پا سپورٹ کے لئے آ نے والوں کو بنیا دی سہولیات فرا ہم کر نے کی ہدا یت بھی کی۔

ٹیم کو بعض شکا یت کنندگان نے بتا یا کہ درجنوں چکر لگا نے کے با وجود انہیں کچھ پتا نہیں چل رہا کہ انہیں پا سپورٹ کب ملے گا ٹیم کو بتا یا گیا کہ سیکڑوں افراد نے ارجنٹ پاسپورٹ کے لئے اپلا ئی کیا ہوا ہے مگر انہیں پا سپورٹ جا ری نہیں کیا گیا۔وفاقی محتسب کی ٹیم نے ایسے افراد کو ارجنٹ پا سپورٹ کی فیس واپس کر نے کی ہدا یت کی۔ وفاقی محتسب کی ٹیم اپنی سفا رشات پر مبنی جامع رپورٹ ایک ہفتے کے اندر وفاقی محتسب کو پیش کرے گی۔دریں اثناء وفاقی محتسب نے ہدایات جا ری کیں کہ سیکریٹری داخلہ ان تمام معا ملا ت کا مکمل جا ئزہ لے کر ان کے حل کو یقینی بنائیں تا کہ کل کو یہ مسئلہ دوبا رہ درپیش نہ ہو۔

Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...