Skip to main content

وزیراعلی پنجاب کی سرگودھا میں زیادتی کا نشانہ بننے والی معصوم بچی کی والدہ اور چچا سے ملاقات، انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی


وزیراعلی پنجاب کی سرگودھا میں زیادتی کا نشانہ بننے والی معصوم بچی کی ..

لاہور  نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نےسرگودھا کے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں نواحی علاقے ٹوانہ پارک میں زیادتی کا نشانہ بننے والی معصوم بچی کی والدہ اور چچا سے ملاقات کی اورمتاثرہ بچی کی والدہ اور اہل خانہ کی دل جوئی کی اورانہیں انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلی محسن نقوی نے معصوم بچی کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی اور شفقت کا اظہار کیا۔


وزیراعلی محسن نقوی نے بچی کو علاج معالجے کے لئے بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ڈاکٹرز کو ضروری ہدایات دیں۔انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور بھی ان کے ہمراہ تھے۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ انسانیت سوز واقعہ کا ذمہ دار ملزم انسان نہیں درندہ ہے۔


ایسادرندہ صفت ملزم عبرتناک سزا کاحقدار ہے۔ معصوم بچی پر ظلم کرنے والا سفاک ملزم قانون کے تحت قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائے گا۔

مظلوم خاندان کی دل جوئی اور داد رسی کے لئے آیا ہوں۔ حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے اور ہر ممکن دیکھ بھال کرے گی۔مظلوم خاندان کی داد رسی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ انصاف کے تمام تقاضے پورے کریں گے۔وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے بعدازاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا میں معصوم بچی کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک سانحہ کی وجہ سے سر شرم سے جھک گئے۔


معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کا ارتکاب درندہ صفت لوگ ہی کرسکتے ہیں۔بہترین ڈاکٹر اورعلاج معالجے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے،متاثرہ بچی کی طبیعت میں بہتری ہے۔پولیس نے بہتر ین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ملزم گرفتار کرلیا۔حکومت افسوسناک سانحہ کاتیزترین ٹرائل کرائے گی،فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔یقین دلاتا ہوں کہ ملزم کو جلدی اورکڑی سزا دلوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ بچوں سے زیادتی اورتشدد کے واقعات میں روز بروز اضافہ تشویشناک ہے،علماکرام ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنا کردارادا کریں۔سرگودھا کے کمشنر،آر پی او،ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او اور ہسپتال انتظامیہ بھی موجود تھی۔



Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...