پاکستان کو یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ سیشن میں ایشیا پیسفک گروپ سے بھرپور حمایت کے ساتھ منتخب کیا گیا

اسلام آباد پاکستان لمبے عرصے کیلئے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا وائس چیئرمین منتخب ہو گیا، پاکستان کو یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ سیشن میں ایشیا پیسفک گروپ سے بھرپور حمایت کے ساتھ منتخب کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سفارتی محاذ پر پاکستان نے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان سال 2023 تا 25 ءکے لئے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا وائس چیئرمین منتخب ہو گیا۔پاکستان کو یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ سیشن میں ایشیا پیسفک گروپ سے بھرپور حمایت کے ساتھ منتخب کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان تمام ممبران کے اعتماد اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ پاکستان باہمی تعاون پر مبنی کثیرالجہتی کے لئے پرعزم ہے اور مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مشترکہ اقدار اور یونیسکو کے اصولوں کے تحفظ کے لئے تمام اراکین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
Comments
Post a Comment
If you have any doubt, please let me know.