Skip to main content

چوہدری سرور کی پی ٹی آئی میں واپسی کی خواہش پر مونس الٰہی کا ردعمل

 

سابق گورنر پنجاب کو مسلم لیگ ن میں فٹ قرار دیتے ہوئے محسن نقوی سے مدد لینے کا مشورہ دے دیا

چوہدری سرور کی پی ٹی آئی میں واپسی کی خواہش پر مونس الٰہی کا ردعمل

لاہور  سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی پاکستان تحریک انصاف میں واپسی کی خواہش پر مونس الٰہی کا ردعمل آگیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر کی جانب سے پی ٹی آئی میں واپسی کی کوششوں پر رہنماء تحریک انصاف چوہدری مونس الٰہی نے چوہدری سرور کو ایک مشورہ بھی دے دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میرے خیال میں چوہدری سرور کو اپنے قریبی دوست محسن نقوی سے مسلم لیگ ن میں واپس جانے میں مدد کے لیے کہنا چاہیئے کیوں کہ محسن نقوی نے نواز شریف کو دھوکہ دینے کے لیے شہباز شریف کے ساتھ مل کر سازش کی اس لیے یہ سب ن لیگ میں ہی فٹ ہوں گے۔

 
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری مونس الٰہی کا یہ ردعمل جیو نیوز کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر اور سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے دوبارہ پی ٹی آئی میں شمولیت کی کوششیں شروع کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

اس حوالے سے دو قابل اعتماد ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور ان دنوں اسکاٹ لینڈ میں مقیم ہیں جہاں سے انہوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطوں میں پارٹی میں واپسی کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا ہے، چوہدری سرور کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطہ کرکے دوبارہ شمولیت کی خواہش ظاہر کی تاہم پارٹی نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چوہدری سرور کی دوبارہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی کوششوں کی وجوہات میں ان کے خاندان کے افراد کی جانب سے فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی خواہش ہے، اس کے علاوہ اسکاٹش لیبر لیڈر اور سابق گورنر پنجاب کے صاحبزادے چوہدری انس سرور کا بھی گلاسگو میں الیکشن ہونے والا ہے اور مقامی حلقے میں پاکستانی ووٹرز کی تعداد کافی زیادہ ہے جن کا جھکاؤ تحریک انصاف کی جانب ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چوہدری سرور سے پی ٹی آئی میں دوبارہ شمولیت کی کوششوں کے بارے میں جاننے کے لیے رابطہ کرنے پر انہوں نے اس کی ترید نہیں کی اور کہا کہ اس وقت تمام آپشنز دستیاب ہیں، مختلف سطح پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے لیکن ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، جلد ہی حتمی فیصلہ کروں گا۔

Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...