Skip to main content

عدم اعتماد سے دو ماہ پہلے ن لیگ سے ہمارے مذاکرات میں سب کچھ طے ہوا

 

م نے طے کیا ہوا تھا کہ عمران خان کو وزیراعظم نہیں رہنے دینا، عدم اعتماد سے پہلے عمران خان کو سپورٹ نہیں تھی، ان کے اوپر سے ہاتھ کھینچ لیا گیا تھا۔راجہ ریاض


عدم اعتماد سے دو ماہ پہلے ن لیگ سے ہمارے مذاکرات میں سب کچھ طے ہوا
اسلام آباد  سابق اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے رہنما راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد سے دو ماہ پہلے ن لیگ سے ہمارے مذاکرات میں سب کچھ طے ہوا۔انہوں نے اے آر وائی نیوز سے منسلک سینئر صحافی نعیم اشرف بٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہماری بات شہباز شریف اور راناثناء اللہ سے ہوتی تھی پھر شہباز شریف فون پر نوازشریف کو بتاتے تھے۔

عدم اعتماد سے پہلے جو طے ہوا اس پر ہم اور وہ قائم ہیں۔ہم نے طے کیا ہوا تھا کہ عمران خان کو وزیراعظم نہیں رہنے دینا۔پی ٹی آئی کا چئیرمین ہماری عزت نہیں کرتا تھا اور اس کا سیکرٹری ہمارا فون نہیں سنتا تھا۔راجہ ریاض نے مزید کہا کہ اعظم خان اب وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے وہ پہلے فرعون بنا ہوا تھا۔

عمران خان کی اتنی ہمت نہیں تھی کہ گھنٹی بجا کا اعظم خان کو میٹنگ میں بلا لے۔

اعظم خان تو اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو لفٹ نہیں کرواتا تھا۔
پتہ نہیں عمران خان کی کیا مجبوری تھی۔راجہ ریاض نے کہا کہ عدم اعتماد سے پہلے عمران خان کو سپورٹ نہیں تھی، ان کے اوپر سے ہاتھ کھینچ لیا گیا تھا۔ہمیں پتہ چلا کہ ایک جرنیل کے ذریعے ہمیں لاجز سے اٹھانے کی کوشش ہونا تھی اس لیے سندھ ہاؤس چلے گئے۔لیکن جب ہمیں نہیں اٹھایا گیا تو اس کا مطلب ہے ہاتھ کھینچ لیا گیا تھا۔

جب ہمیں نہیں اٹھانے دیا گیا تو اس کا مطلب تھا کہ عدم اعتماد کامیاب ہو جائے گی۔ہم نے تو کشتیاں جلا دی تھیں اور عدم اعتماد میں ووٹ ڈال کر نااہل ہونے کو تیار تھے۔اس دن ایوان میں بھی موجود تھا لیکن شہباز شریف نے ہمیں ووٹ دینے سے منع کر دیا تھا۔شہباز شریف نے جس سے جو وعدہ کیا پورا کیا جس کے لیے میں ان کا مشکور ہوں۔سابق اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ہمارے گروپ کے 8 لوگ ن لیگ کے علاوہ کہیں اور جانا چاہتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...