آئندہ عام انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کا فیصلہ
لیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشن پر پولیس نفری کی قلت کے باعث پاک فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا
اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا، پولنگ اسٹیشن پر پولیس نفری کی قلت کے باعث پاک فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں سکیورٹی سے متعلق وزرات داخلہ سے جامع رپورٹ طلب کی ہے، اس سلسلے میں لکھے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 27 نومبر تک چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے لئے سکیورٹی اہلکاروں کی دستیابی سے متعلق رپورٹ دی جائے، اس کے ساتھ دستیاب سکیورٹی اہلکاروں کی کل تعداد اور پلان بھی ارسال کریں کیوں کہ وفاق اور صوبے آئینی طور پر الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں اور تمام حلقوں میں امن وامان کی صورتحال بہتربنانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ پنجاب پولیس نے سکیورٹی پلان اور نفری کے حوالے سے باضابطہ الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا، پولیس حکام نے بتایا ہے کہ پنجاب بھر میں 53 ہزار کے قریب پولنگ سٹیشنز کے لئے سکیورٹی 3 کیٹگریز میں فراہم کی جائے گی، سکیورٹی ڈیوٹی پولنگ سٹیشنز پر اے کیٹگری، بی کیٹگری اور سی کیٹگری میں تقسیم کرکے فراہم کی جائے گی، اے کیٹگری پر 9، بی کیٹگری 5 اور سی کیٹگری کے پولنگ سٹیشنز پر 3 جوان تعینات ہوں گے۔معلوم ہوا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولنگ سٹیشنز کے مدنظر سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی گئیں، لاہور سمیت پنجاب بھر میں 2 لاکھ60 ہزار افسران اور اہلکار الیکشن ڈیوٹی کے لئے درکار ہوں گے، پنجاب پولیس کے پاس ڈیڑھ لاکھ کی نفری موجود ہے، حکومت کی منظوری سے 90 ہزار کے قریب فوج اور رینجرز کے جوان ڈیوٹی پرتعینات کیے جائیں گے، 20 ہزار رضاکار الیکشن میں سکیورٹی پر موجود فورسز کے ساتھ ہوں گے۔
National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔ پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے 27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔
9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟ رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...
Comments
Post a Comment
If you have any doubt, please let me know.