Skip to main content

عمران خان کے ساتھ شادی کے 6 ماہ پہلے بشریٰ بی بی مجھ سے علیحدہ ہو کر میکے چلی گئی تھی

 

فرح گوگی نے مجھے فون پر پیغام دیا اور کہا کہ پنکی کو طلاق دے دیں، میرا بھی پنکی سے دل بھر گیا تھا، کیونکہ میں جو بھی بات کرتا تھا اس نے الٹی ہی بات کرنی ہوتی تھی، بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کا انکشاف




عمران خان کے ساتھ شادی کے 6 ماہ پہلے بشریٰ بی بی مجھ سے علیحدہ ہو کر میکے ..

لاہور  چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے ساتھ شادی کے 6 ماہ پہلے بشریٰ بی بی مجھ سے علیحدہ ہو کر میکے چلی گئی تھی، فرح گوگی نے مجھے فون پر پیغام دیا اور کہا کہ پنکی کو طلاق دے دیں، میرا بھی پنکی سے دل بھر گیا تھا، کیونکہ میں جو بھی بات کرتا تھا اس نے الٹی ہی بات کرنی ہوتی تھی۔


انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ عمران خان کے بشریٰ کی بہن مریم وٹو نے اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران عمران خان اور بشریٰ کی ملاقات کرائی، جس کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں شروع ہوگئیں، عمران خان کے ساتھ شادی کے 6 ماہ پہلے بشریٰ بی بی مجھ سے علیحدہ ہو کر میکے چلی گئی تھی، 


میں پاکپتن میکے گیا اور بشریٰ کو ساتھ چلنے کا کہا، پنکی نے جواب دیا کہ میاں صاحب ابھی نہیں، پھر فرح گوگی نے مجھے فون پر پیغام دیا اور کہا کہ پنکی کو طلاق دے دیں، میں نے کہا کہ وہ اپنے گھر بیٹھی ہے، اس کو طلاق کی کیا ضرورت ہے؟ میں اس کے پاس میکے گیا کہ فرح گوگی مجھے کہہ رہی ہے کہ طلاق دے دو؟ اس نے سرگھٹنوں میں لے لیا، میں نے کہا کہ پنکی میں تم سے کچھ پوچھ رہا ہوں یہ کیا ہورہا ہے؟ تم اپنی والدہ کے گھر بیٹھی ہو تم کیا چاہتی ہو، اس نے میری کسی بات کا جواب نہیں دیا، پھر میں بھی غصے میں گھر واپس آگیا، کچھ عرصہ ایک مہینہ ہوا ہوگا مجھے پھر فرح کا فون آیا کہ پنکی نہیں آئے گی اس کو طلاق دے دیں۔


میرا بھی پنکی سے دل بھر گیا تھا، کیونکہ میں جو بھی بات کرتا تھا اس نے الٹی ہی بات کرنی ہوتی تھی، جس پر میں نے طلاق کی تحریر لکھ کر فرح کے ہاتھ ہی پنکی کو بھجوا دی، 14 نومبر 2017 کو پنکی کو طلاق بھجوا دی تھی۔ طلاق کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی عمران خان اور پنکی نے شادی کرلی تھی، شادی کا مجھے اور بچوں کو علم نہیں تھا، جب شادی کی خبر بریک ہوئی تو میں نے اس کی تردید بھی کی تھی۔


اس کے بعد فرح گوگی نے پھر فون کرکے کہا کہ طلاق کی تاریخ تبدیل کر دیں، ذلفی اور فرح جیمل گجر کے فون آئے کہ عمران نے وزیراعظم بننا ہے، آپ خاموش رہیں۔ خاور مانیکا نے کہا کہ بشریٰ بی بی عمران خان سے رات کوچھپ کر لمبی لمبی دیر تک باتیں کرتی تھیں، میری والدہ نے کہا کہ عمران خان کو گھر نہ آنے دیا کرو، وہ اچھا آدمی نہیں ہے، فرح گوگی نے پنکی کے خفیہ فون نمبر عمران خان کو فراہم کئے۔


عمران خان میری مرضی کے بغیر گھر آتا تھا،ایک دن میں نے نوکر کی مدد سے گھر سے نکلوا دیا، بنی گالہ میں میرا اپنا گھر تھا، بشریٰ مجھے بتائے بغیر عمران خان کے گھر چلی جاتی تھیں۔میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ پیر مرید کی بھی شادی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوشگوار زندگی تھی، عمران خان نے پیری مریدی کی آڑ میں میرا ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا۔



Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...