Skip to main content

ٹائی ٹینک سے 5 گنا بڑا بحری جہاز باضابطہ طور پر دنیا کے سامنے پیش

 ٹائی ٹینک سے 5 گنا بڑا بحری جہاز باضابطہ طور پر دنیا کے سامنے پیش

دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز آئیکون آف دی سیز کو باضابطہ طور پر دنیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔

رائل کیریبین نامی کمپنی کے 28 بحری جہازوں کے بیڑے میں آئیکون آف دی سیز کو شامل کر لیا گیا ہے۔

فن لینڈ میں تیار ہونے والے اس بحری جہاز کو 27 نومبر کو کمپنی کے حوالے کیا گیا۔

ڈیزائن سے لے کر اس کی تیاری تک ڈھائی سال کا عرصہ لگا۔

یہ جہاز ٹائی ٹینک سے 5 گنا زیادہ بڑا ہے جس میں 20 عرشے، نیویارک کے مشہور سینٹرل پارک کی نقل اور متعدد سہولیات دستیاب ہوں گی۔

اس میں ایک وقت میں 9950 افراد سفر کر سکیں گے اور یہ جنوری 2024 میں اپنے پہلے سفر پر روانہ ہوگا۔

یہ 1198 فٹ بلند جہاز ہے جس کا وزن 2 لاکھ 50 ہزار 800 ٹن ہے، اسی وجہ سے اسے دنیا کا سب سے بڑا کروز شپ قرار دیا گیا ہے۔

یہ بحری جہاز پہلے سفر کے دوران امریکی شہر میامی سے کیریبین جزائر جائے گا۔

اس میں 40 ریسٹورنٹس موجود ہیں جبکہ کمپنی کے مطابق اس میں بہت بڑا سوئمنگ پول بھی ہے جبکہ پہلی بار کسی جہاز میں واٹر پارک مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا، جس میں 6 واٹر سلائیڈز ہوں گی۔

اس جہاز میں مجموعی طور پر 2805 کمرے تیار کیے گئے ہیں جن کو 14 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جیسے 3 منزلہ ٹاؤن ہاؤس کا ایک ہفتے کا کرایہ اوسطاً 75 ہزار ڈالرز ہے۔

اس کی سب سے سستی ٹکٹ بھی 1820 ڈالرز کی ہے جس کے دوران ایک مسافر 7 راتوں تک ایک عام کمرے میں قیام کرسکے گا۔


اس بحری جہاز میں ایک آبشار بھی تعمیر کی گئی ہے اور مسافر آئس شوز سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔

اس سے قبل دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز کا اعزاز بھی اس کمپنی کے ایک اور جہاز ونڈر آف دی سیز کے پاس تھا، جسے 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

اسی طرح کمپنی کی جانب سے اسٹار آف دی سیز کے نام سے ایک اور بحری جہاز کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے جو 2025 کے موسم گرما میں اپنے پہلے سفر پر روانہ ہوگا۔

آئیکون آف دی سیز کے خاکے کمپنی کی جانب سے چند ماہ پہلے جاری کیے گئے تھے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے۔

اس جہاز نے جون 2023 میں سمندری سفر کی آزمائش کامیابی سے مکمل کی تھی۔



Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...