Skip to main content

 

ملک میں اس وقت 4525 ارب روپے مالیت کے 90 کروڑ پانچ لاکھ نوٹ زیرگردش ہیں




سٹیٹ بینک جو بھی کرنسی نوٹ جاری کرتا ہے یا پھر ختم کرتا ہے وہ باقاعدہ قانون کے مطابق ہوتی ہے، مرتضیٰ سولنگی

 پیر 20 نومبر 2023  20:22

ملک میں اس وقت 4525 ارب روپے مالیت کے 90 کروڑ پانچ لاکھ نوٹ زیرگردش ہیں
اسلام آباد  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت 4525 ارب روپے مالیت کے 90 کروڑ پانچ لاکھ نوٹ زیر گردش ہیں۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز کی پانچ ہزار روپے کے نوٹ سے متعلق تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے نگران وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پانچ ہزار کے نوٹ پہلی مرتبہ 27 مئی 2006 کو جاری ہوئے تھے، اس وقت ملک میں 90 کروڑ پانچ لاکھ نوٹ زیر گردش ہیں جن کی مالیت 4525 ارب روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک جو بھی کرنسی نوٹ جاری کرتا ہے یا پھر ختم کرتا ہے وہ باقاعدہ قانون کے مطابق ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دور میں سٹیٹ بینک ایکٹ میں ترمیم کر کے سٹیٹ بینک کو کچھ زیادہ ہی آزاد کر دیا گیا تھا، یہ بنیادی اقتصادی پالیسی کا معاملہ ہے، مختصر مدت کے لئے آنے والی نگران حکومت کی بجائے آئندہ آنے والی پارلیمان سٹیٹ بینک کی آزادی کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرے تو مناسب ہو گا، اگر یہ معاملہ زیر بحث لایا جائے تو وہ وزیر خزانہ اس کا جواب دیں گی، ہم وہ مناظر نہیں دیکھنا چاہتے جو ہمارے پڑوسی ملک میں ڈی موناٹائزیشن کے وقت نظر آئے تھے۔

قبل ازیں تحریک پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ ملک میں پانچ ہزار روپے کا نوٹ افراط زر اور بدعنوانی کا باعث ہے، اسے ختم کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ پانچ ہزار روپے کے نوٹ جمع کرانے والوں کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جانا چاہئے۔

Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...