Skip to main content

 

کاروباری ہفتے کے آغاز پر روپے کی قدر میں اضافہ


انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 286 روپے سے نیچے آ گئ




لاہور 


 کاروباری ہفتے کے آغاز پر روپے کی قدر میں اضافہ، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 286 روپے سے نیچے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق قرض پروگرام کی دوسری قسط کی وصول کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہو جانے کے بعد سے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ رک گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا، یوں مسلسل 3 کاروباری ایام میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 56 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 285 روپے 97 پیسے پر بند ہوا ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کی کمی کے ساتھ 287 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 15 پوائنٹس اضافے کیساتھ 57 ہزار 78 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 57 ہزار 63 پوائنٹس پر بند ہواتھا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 10 ارب 25 کروڑ 30 لاکھ 60 ہزار 415 روپے مالیت کے 31 کروڑ 47 لاکھ 36 ہزار 21 شیئرز کا لین دین ہوا۔ جبکہ ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بھی استحکام دیکھا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کمی کیساتھ 1999 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی رد وبدل کے مستحکم رہیں۔ مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار ایک سو روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 414 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...