Skip to main content

 

ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے



پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ سندھ کے ضلعہ سجاول میں گیس کے ذخائر دریافت کرنے میں کامیاب، گیس کے کنویں کی مزید جانچ پڑتال کا عمل جاری


ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ سندھ کے ضلعہ سجاول میں گیس کے ذخائر دریافت کرنے میں کامیاب، گیس کے کنویں کی مزید جانچ پڑتال کا عمل جاری۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے سجاول میں گیس کے ذخائر دریافت کرلیے، پی پی ایل کی جانب سے سندھ کے ڈسٹرکٹ سجاول میں جھم ایسٹ ون کے مقام پر شاہ بندر سے گیس کے ذخائر ملے ہیں، جھم ایسٹ ون کے مقام پر 2 ہزار 545 میٹر کی گہرائی تک کھدائی کرنے پر ہائیڈرو کاربن کی نشاندہی ہوئی۔

پی پی ایل کے مطابق ٹیسٹنگ سے 13۔69 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ اور 236 بیرل یومیہ کے ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر کی نشاندہی ہوئی، کنویں کی مزید جانچ پڑتال کی جارہی ہے جس کے لیے ماہرین کے زیر نگرانی ڈرلنگ کا عمل جاری ہے۔


ترجمان کے مطابق دریافت سے ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، موجودہ توانائی کے بحران میں آئل اینڈ گیس سیکٹر کے فرق کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

یاد رہے کہ شاہ بندر کے کنویں کی کھدائی کیلئے پی پی ایل کا مری پیٹرولیم، سندھ انرجی ہولڈنگ اور گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیوٹ لمیٹڈ کے جوائنٹ وینچر سے جاری ہے۔ دوسری جانب نگران وزیر توانائی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں گیس کے ذخائر آئندہ چند سالوں میں ختم ہو جائیں گے، جبکہ رواں سال گیس کا بحران مزید شدت اختیار کر جائے گا۔ نگران وفاقی حکومت کی جانب سے کچھ روز قبل اعلان کیا گیا تھا کہ رواں سال سردیوں کے موسم میں گیس کی کمی کا بحران مزید شدت اختیار کر جائے گا، اس لیے گھریلو صارفین کو سردیوں کے دوران یومیہ 8 گھنٹے کیلئے گیس فراہمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

تاہم اب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرما کے باقاعدہ آغاز کے بعد جب گیس کی طلب میں اضافہ ہوا، تو بتایا جا رہا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس بحران اندازوں سے بھی زیادہ سنگین ہو جانے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ دسمبر کے ماہ میں اندازوں سے زیادہ گیس کی قلت ہو گی، جبکہ جنوری میں گیس کی قلت کا بحران مزید سنگین ہو جائے گا۔ جنوری 2024 میں گیس کی قلت 470 ایم ایم سی ایف ڈی ہو جانے کا اندازہ ہے، جبکہ اگلے ماہ یعنی دسمبر 2023 تک 360 ملین کیوبک فٹ یومیہ گیس کی کمی کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گیس کی قلت کو کم کرنے کیلئے ایل این جی کارگو کا انتظام نہیں کیا جا سکا، اسی لیے گیس بحران بڑھ جائے گا۔ آذربائیجان سے ایل این جی کی متوقع عدم دستیابی جنوری میں گیس کے بحران کو مزید بڑھا دے گی۔ شہباز شریف حکومت کے دوران آذربائیجان کی ایک کمپنی سے معاہدہ کیا گیا تھا، جس کے تحت کمپنی ایک ماہ میں ایک ایل این جی کارگو فراہم کرنے کی پابندی تھی۔

تاہم وزارت توانائی کے سینئر حکام کے مطابق آذربائیجان سے ایل این جی کارگو جنوری میں نہیں پہنچ سکتا ہے، اسی لیے ملک میں گیس کا بحران سردیوں میں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ گیس بحران بڑھنے پر حکومت کی جانب سے صارفین کو 8 گھنٹے یومیہ گیس فراہمی کا وعدہ بھی پورا نہیں ہو سکے گا۔ جنوری میں گھریلو شعبے کے لیے گیس کی دستیابی 8 گھنٹے سے کم کر کے 6 گھنٹے تک ہوجائے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...