Skip to main content

190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

 

احتساب عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا

 

190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
اسلام آباد  احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے190 ملین پاؤنڈ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے جیل سماعت کے دوران عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل کر دیا ۔احتساب عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین عمران خان سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی گئی ۔ احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے نیب کومزید تفتیش کی اجازت دی تھی۔عدالتی اجازت کے بعد جمعہ کو نیب کی دو ٹیمیں اڈیالا جیل پہنچیں۔پہلی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاراحمد کی سربراہی میں عمران خان سے تفتیش کی جبکہ پہلی ٹیم کی موجودگی میں دوسری ٹیم آئی جس کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب آصف محمود نے کی۔

قبل ازیں احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 5 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا۔حکم نامے کے مطابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے مزید 10 روز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی، نیب نے بتایا کہ علی ظفر ایڈووکیٹ نیب کی طلبی پر 23 نومبر کو نیب دفتر پیش ہوئے۔

احتساب عدالت کے حکم نامے کے مطابق نیب نے بتایا کہ علی ظفر ایڈووکیٹ نے متعلقہ ریکارڈ نیب کو فراہم کر دیا، نیب نے بتایا ہے کہ علی ظفر نے 24 مارچ2021ء کے معاہدے کا ریکارڈ بھی نیب کو دے دیا ہے۔احتساب عدالت کی طرف سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق نیب حکام نے کہا ہے کہ قومی خزانے کو منتقل ہونے والی رقم سے متعلق تفتیش کرنی ہے، تفتیش مکمل کر کے کیس کو حتمی نتیجے تک پہنچانے کے لیے مزید ریمانڈ چاہیے۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق وکلائے صفائی نے مزید ریمانڈ کی مخالفت کی اور دو لیٹر پیش کیے، ایک لیٹر 6 نومبر 2019ء کا مشرق بینک سے متعلق ہے، وکلاء نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا رقم منتقلی سے کوئی سروکار نہیں۔احتساب عدالت کے حکم نامے کے مطابق وکلاء نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا 240 کنال اراضی منتقلی سے بھی کوئی سروکار نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے دو کینسر اسپتال بنوائے تیسرا کراچی میں بن رہا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نیب حکام نے کہا کہ علی ظفر کے دیے گئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے لیے ریمانڈ ضروری ہے۔تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت 10 کے بجائے 4 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتی ہے۔احتساب عدالت کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 27 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...