Skip to main content

پب جی کو آخر کیوں بین کیا گیا؟ پاکستان ترقی کیوں نہیں کر پا رہا؟ UnBan PUBG

دو دن پہلے پی ٹی اے نے پب جی کو پاکستان میں بین کر دیا اور بین کرنے کی وجہ بتائی کہ اس سے ملک کے نوجوان خودکشی کر رہے ہیں جس کی بدولت اب تک تین نوجوانوں نے خودکشی کی ہے۔ سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا پب جی بین کرنے سے نوجوانوں کی شرح خودکشی کم ہو جائے گی؟ کیا واقعی یہی گیم خودکشی کا موجب تھی؟ ان سوالات کے جواب دینے سے پہلے جان لیتے ہیں پب جی گیم ہے کیا اور پاکستان میں یا پوری دنیا میں اس کا رول کیا ہے؟

 


 

پب جی ایک ویڈیو آن لائین گیم ہے جس میں آپ اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ٹیم بنا کر کھیل سکتے ہیں ۔ کچھ نوجوان اس کو ٹائم پاس کے لیے کھیل رہے ہیں تو کچھ نوجوانوں نے اس گیم کو اپنا کیرئیر بنا  کر ای سپورٹ کے زریعے اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کر ہے ہیں۔ بات صرف نام روشن کرنے کی ہی نہیں ہے۔ بہت سے نوجوان اسی گیم کی بدولت اپنےگھر کے اخراجات اٹھا رہے ہیں ۔ مجھے انتہائی افسوس سے کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اس گیم کے بین ہونے سے نقصان پاکستان کا بھی ہو رہا ہے کیونکہ جو بھی اس گیم کے زریعے پیسہ کما رہے تھے وہ سب باہر کے ملک سے پاکستان میں آتا ہے جو کہ ڈالر کی صورت میں ہوتا ہے۔ مجھے حیرت ہے کہ ویسے تو کہا جاتا ہے کہ پاکستان میں ڈالر لایا جائے اور جب ڈالر آنے لگ گیا تو خود اس کے دروازے بند کر دیے تو ڈالر کہاں سے آئے گا۔ میرے خیال سے پاکستان میں جتنے بھی بزنسمین ہیں وہ باہر کے ممالک میں ہی انویسٹ کرنا اور کاروبار کرنا پسند کررہے ہیں اور اس کی وجہ سے پاکستان کی اکانومی اور گروتھ ریٹ انتہائی کم ہو تی جا رہی ہے۔ رزلٹ یہ آرہا ہے کہ ملک میں غربت اپنے انتہا کو پہنچ رہی ہے اور نوکریاں نہ ہو نے کے برابر جا پہنچی ہیں۔ ایسے میں ملک کے نوجوانوں نے مختلف پلیٹ فارم کو اپنا کر اپنی محنت سے کچھ کمانا شروع کر دیا تو اس پر بھی اب اعتراض لگ گیا۔  کیا کرے پھر اب یہ نوجوان نسل؟ چوریاں کرے ڈاکے ڈالے کیا کرے؟

پب جی بین ہونے کی وجہ پر آتے ہیں ۔ کہا گیا کہ پب جی کی وجہ سے بچے خودکشی کر رہے ہیں۔ 100000/1۔6فیصد ہے۔ اورپاکستان میں خودکشی کی سب سے بڑی وجوہات میں شامل نوکری کا ناملنا، بے روزگاری اور پڑھائی کا بوجھ ہے۔ پھر تو سب سے پہلے ان مسائل کو حل کرنا چایئے۔ میرے خیال سے کالجز اور یونیورسٹی کو بین کر دینا چایئے کیونکہ یہ تو خودکشی کا باعث بن رہے ہیں۔ پب جی بین ہونے کی دوسری وجہ یہ بتائی گئی کہ اس سے نوجوانوں کے دماغ پر بُرا اثر پڑ رہا ہے۔ حیرت تو یہ ہے کہ جس چیز کوی وجہ سے برا اثر پڑ رہا اس کو بین نہیں کیا جا رہا۔ بہت سی ایسی ویب سائٹس ہیں جو نوجوان نسل کے صرف دماغ پر ہی اثر نہیں ڈال رہی بلکہ ان کی زندگی برباد کر رہی ہیں۔ میں ان ویب سائٹس کا یہاں نام لینا مناسب نہیں سمجھتا۔ یہاں پر ہمارا پی ٹی اے اور پیمرا جو کہ بہن بھائی ہیں کہاں گم ہے کیا ان کو نظر نہیں آرہا کیا؟وہ چیز ان کو چب گئی جہاں سے ملک کے نوجوان اپنا مستقبل بنا رہے تھے جو کہ آگے جا کر ای سپورٹ کا حصہ بنتے اور اپنے ملک کا نام روشن کرتے، بری صحبت سے بچ کے گھر پر ہی والدین کے سامنے موجود رہتے۔  لیکن نہیں غلط ہے۔

بات کر لیتے ہیں اُن پیرنٹس کی جن کے بچوں نے خودکشی کی۔ کیا ان کے والدین اپنے بچوں کو مکمل توجہ دے رہے تھے ؟ کیا ان بچوں کو گھر کی طرف سے ڈپریس نہیں کیا جارہا تھا؟ والدین نے بچوں کا ٹائم ٹیبل کیوں نہیں سیٹ کیا ؟ اگر والدین بچوں کا ہر چیز کے لیے ایک ٹائم ٹیبل سیٹ کر دیتے تو ان کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ کبھی پوچھا اپنے بچوں سے کہ آپ لوگ پریشان کیوں ہیں؟ نہیں ! کیونکہ کہ آپ کو تو آپ کا بیٹا ڈاکٹر یا انجینئر چاہیے۔ بہت سی مثالیں ایسی پڑی ہیں جو ڈاکٹر اور انجینئر نہ بننے پر خودکشیاں کی گئی ہیں۔

پاکستان ترقی نہیں کر پارہا اور آئے روز حالات بد سے بد تر ہوتے جا رہیں ۔ پاکستان ترقی کرے بھی تو کیسے؟ کوئی باہر کی کمپنی پاکستان میں آکر کاربار نہیں کرنا چاہتی۔ آخرکیوں اس کی کوئی خاص وجہ؟ وجہ بہت سادہ سی ہے۔ میں آپ کو چند مثالیں دیتا ہوں۔

منسٹر آف ٹیکنالوجی نے ایک دفعہ ٹیوٹ کیا تھا یہ ٹویٹ ایمازون اور نیٹ فلیکس کو کیا گیا تھا کہ آپ آیئے پاکستان میں اور یہاں پر آپ اپنی پروڈکشن بنایئےلیکن کبھی بھی یہ پاکستان نہیں آسکتے اس کی بڑی وجہ ایک ہی ہےکہ ہمارا نظام۔

فرض کرو نیٹ فلیکس پاکستان میں آتی ہے اور یہاں اپنی اوریجنل پروڈکشن پر ملین آف ڈالرز لگا دیتی ہے۔ نیٹ فلیکس پاکستان میں بڑھنے لگتا ہے لوگ اس کو سبسکرپشن خریدنے  لگتے ہیں۔تو آنے والے کچھ وقت میں کسی کو یہ محسوس ہونے لگتا ہے کہ اس کا کانٹینٹ ٹھیک نہیں ہیں۔ اس میں گرافک وائلنس ہے۔ تو اس کا پہلا حل یہی ہو گا کہ نیٹ فلیکس کو بین کر دو۔ ان کی ملین کی انویسٹمنٹ گئی۔ بس پھر کون آئے یہاں پر بزنس کرنے ۔ بلکہ یہ کہنا ذیادہ مناسب ہوگا کہ کون آئے اپنا نقصان کرنے ۔ کیسے کرے پاکستان ترقی؟ یہی نظام رہا تو وہ دن دور نہیں جب یہاں کی عوام بھوک سے خودکشیاں کرنے لگے گی۔ پی ٹی اے  نے ایک احسان کیا ہے کہا کہ ہم پب جی کو عارضی طور پربین کر رہے اور اس بارے میں ہم عوام کی رائے لینا چاہتے ۔ جس چیز کی رائے پہلے لینا چاہیے اس کی رائے بعد میں لی جا رہی ہے۔ خیر کیا کہہ سکتے ہیں۔

کسی بھی چیز کو بین کر دینا خواہ وہ پب جی ہو، یوٹیوب ہو یا پھر کچھ اور ۔ یہ مسئلے کا حل نہیں ہے۔ آپ اگر باہر کے ملکوں میں دیکھیں تو پتہ چلتا ہے وہاں پے ہر چیز کے لیے ریٹنگ مختص کی گئی ہے۔ جہاں پر ہر کوئی عمر کے لحاظ سے حصہ لیتا ہے۔ اس کے بعد کی زمہ داری والدین کی ہےکہ وہ چیک کریں ان کا بچہ کیا کر رہا ہے۔ نہ کہ بین کر کے بہت سے لوگوں کا روزگار ہی چھین لیا جائے۔  


Comments

Popular posts from this blog

Applications Open For 6th Cycle Of Start-up Incubation Under The National Expansion Plan Of NICs

  National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan LAHORE (UrduPoint / Pakistan Point News - 29th Mar, 2024) National Expansion Plan of National Incubation Centers (NEP-NICs) Program, a collaborative effort of the Punjab Information Technology Board (PITB) and Ministry of Information Technology and Telecommunication (MoITT), has opened applications for the 6th cycle of its startup incubation program across Pakistan. In partnership with the public universities, as many as 13 tech incubation centers have been set up across the country where startups are provided with free of cost workspace, mentorship, networking opportunities, monthly stipend, business support and legal guidance for a period of six months. The incubation ...

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گبھرا لیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے عوام کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ ان میں سے ایک مشہور اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔ اداکار وین ملک ، جوکہ تحریک انصاف کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تقریر کرتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری پر خصوصی طور پر حملہ کرتی رہتی ہیں۔لیکن انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی آواز اٹھادی۔ ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، "جناب ، لوگ پوچھ رہے ہیں ، 'اب ہم گبھرا   لیں؟ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔       پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 21.31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق1 جولائی کی بجائے   27جون رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور

  9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر  میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ  ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ  رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے،کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟  رانا ثنااللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور اور  میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر  اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری  سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار...