پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں موبائل پر
کھیلنے والی گیم "پب جی " پر پابندی عائد کر دی ہے۔
پی ٹی اے کے
ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پب جی گیم کی سروس پاکستان
میں عارضی طور پر معطل کی گئی ہےجبکہ مکمل پابندی کا حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا
جائے گا ۔ تاہم اس میں کتنا وقت لگے گا اس
بارے میں ابھی تک کچھ واضع نہیں کیا گیا۔ واضع رہے کہ پب جی گیم کھیلنے کی اجازت
نہ ملنے پر لاہور میں دو بچوں نے خود کشی
کی تھی جس پر دونوں بچوں کے ورثاء نے گیم بندش کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جبکہ آئی جی پولیس نے
بھی پی ٹی اے کو پب گی گیم بنس کرنے کے حوالے سے خط ارسال کیا تھا۔
اس سے پہلے پنجاب پولیس نے لاہور کے تین نوجوانوں کی خودکشی
کے بعد ایف آئی اے نے اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے مطالبہ کیا تھا کہ پب جی کی آئی پیز
کو پاکستان میں بلاک کیا جائے تاکہ بچے گیم نہ کھیلیں ۔ سی پی او لاہور ذوالفقار
حمید کا کہنا ہے کہ گیم کی وجہ سے اب تک تین نوجوان خودکشی کر چکے ہیں۔ تینوں کیسز
کی تفصیلات متعلقہ اداروں کو فراہم کر دی گئی
ہے۔
یاد رہے اب تک پب جی کی وجہ سے اب تک دنیا بھر کے کئی نوجوان اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر چکے ہیں
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ گیم کےی وجہ سےنوجوان زہنی تناو کا شکار ہو رہے ہیں
اور ان میں تشدد کا عنصر بھی تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے


Comments
Post a Comment
If you have any doubt, please let me know.