وہ انجیکشن جس کے لگانے سے کورونا کے 75 فیصد مریض ٹھیک ہوگئے، پنجاب نے علاج میں بڑی کامیابی حاصل کرلی۔
ایکٹمرا انجیکشن کا ٹرائل لاہور کے جنرل ہسپتال میں 54 مریضوں پر
کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے مریضوں کو ایکٹمرا کے 2، 2 انجیکشن لگائے جس کے بعد 75 فیصد
مریض 10 روز کے اندر اندر ٹھیک ہوگئے۔اس تجربے کے دوران 7 مریضوں کی اموات بھی
ہوئی ہیں لیکن یہ وہ مریض تھے جو پہلے سے ہی گردوں اور شوگر کی بیماریوں میں مبتلا
تھے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ صرف ایکٹمرا انجیکشن لگانے سے فائدہ نہیں ہوتا کیونکہ یہ
گردوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور دیگر انفیکشنز کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے۔اس کے ساتھ
دیگر ادویات بھی دینی پڑتی ہیں۔
اس سے پہلے بھی ایکٹمرا انجیکشن کے کورونا کے
مریضوں پر مثبت نتائج سامنے آچکے ہیں ج اوراس کی وجہ سے پاکستان میں یہ بلیک میں
لاکھوں روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایکٹمرا انجیکشن اور دیگر
ضروری ادویات ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

Comments
Post a Comment
If you have any doubt, please let me know.