آن لائن کلاسز کیخلاف احتجاج، درجنوں طلباءگرفتار لیکن پکڑنے والے پولیس افسر کو پھر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کیا سزا دیدی؟ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا
کوئٹہ آن لائن کلاسز کے خلاف احتجاج کرنے والے 66 طلبا کو گرفتار کرنے پر وزیراعلیٰ نے ایس پی سٹی کو عہدے سے برطرف کردیا۔بدھ کے روز ایچ ای سی کے آن لائن کلاسز کے اجراءکے فیصلے کےخلاف بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لگائے گئے تین روزہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کے آخری روز بلوچستان اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی تاہم پولیس نے ریلی کے شرکاءکو اسمبلی جانے سے روککر انہیں حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق ریلی کے شرکا کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔ طلبا کی گرفتاری کے خلاف بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس سمیت مختلف طلبا تنظیموں نے رات گئے تک بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری رکھا۔ اس موقع پر طلبا رہنماﺅں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے ریلی کے طالب علموں کو زدوکوب کرتے ہوئے پابند سلاسل کیا گیا جو کہ قابل تشویش ہے۔

Comments
Post a Comment
If you have any doubt, please let me know.