آج پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق آج صبح دس بجےکے قریب 4 دہشت گردوں
نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ کر دیا ۔ دو دہشت گرد ابتدا میں ہی مارے گئے جبکہ باقی دو عمارت کے اندر جانے میں کامیاب ہو گئے۔یہ دونوں پارکنگ کے زریعے اندر جانے میں کامیاب ہوئے۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے پہلے اسٹاک ایکسچینج پر دستی بم حملہ کیا پھر فائرنگ کی۔ دستی بم اور فائرنگ کے نتیجے میں کل 6 افراد زخمی ہوئےجن میں پولیس اہلکار ،سکیورٹی گارڈ اور شہری شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیئے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔دہشت گردوں کی عمارت میں داخل ہونے اور حملہ کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ دہشت گرد نیلے رنگ کی گاڑی
میں آئے جس
کے بعد عمارت میں داخل ہوئے۔ جدید اسلحے سے واضح ہوتا ہے کہ دہشت گرد کسی بڑی
کاروائی کی نیت سے آئے تھے۔
گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ حملے کے وقت عمارت میں دو ہزار کے قریب لوگ موجود تھے۔ تاہم پولیس اور رینجر کی بروقت کاروائی نے کسی
بڑے
نقصان سے بچا لیا ہے۔
ابھی سرچنگ اور کلیرنس کا عمل جاری ہے۔ دہشت گردوں کی لاشیں ہاسپٹل منتقل کر دی
گئی ہیں۔ لوگوں کو عمارت سے نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments
Post a Comment
If you have any doubt, please let me know.