شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں تمام بچوں کو پاس کردیا گیا ہے اور یہ فیصلہ بین الصوبائی کانفرنس کا تھا تواس لیے اس کی راہ میں کچھ قانونی مسائل کہیں کہیں آرہے ہیں جن کو دور کیا جارہا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم نے سرکاری اسکول کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا۔2 جولائی کو بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس منعقد کر رہے
ہیں جس میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔شفقت محمود نے بتایا کہ نجی اسکولوں کی طرف سے تعلیمی ادارے کھولنے
کا بہت دباؤ ہے، ہمارے لیے بچوں کی صحت سب سے اولین ہے اس لیے جو بھی فیصلہ کریں
گے بہت احتیاط سے کیا جائے گا۔انہوں نےمزید کہا کہ نصابی کتب میں جہاں بھی حضورپاک
صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا نام آئے گا وہاں خاتم النبیین لکھا جائے گا۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ امتحانات اور پیشہ ورانہ داخلے کے امتحانات
کیسے ہوں گے اس پر کام کر رہے ہیں، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ پچھلے سال سے
زیادہ ہے، کوشش کریں گے کہ اس میں مزید اضافہ کریں۔

Comments
Post a Comment
If you have any doubt, please let me know.